BrowseḤabīb → page 31

Page 31

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 31 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۲ امیر عبدالرحمن خان ابہی یہ ترددات پیش تھے کہ دفعۃً امیر عبدالرحمٰن کے روس سے نکلنے اور اور سرحد افغانستان پر پہونچنے کی خبر ملی اسکا خلاصہ یہ ہے کہ امیر عبدالرحمٰن خان دس بارہ سال تک روسی وعدون پر مختلف شغلون میں اپنا وقت گزارتے رہے جسکی تفصیل کی بیان گنجائیش نہیں۔ بارہا آپنے زار روس کو ایفای وعدہ پر متوجہ کیا لیکن جواب کہی تأمل اطمینان نہ ملا زار نے اپنی فوج افغانستان مین بھیجنی ہی چاہی تو اس شان سے کہ خود مالک بنجائے۔ مگر اسطرح مسلمانون کا کشت و خون اونہوں نے پسند نہ کیا۔ جب کہا تو یہ کہا کہ دو ہزار روسی فوج اور چند توپین معہ سامان حرب کے ملجائے فتح افغانستان کے لئے مجھے یہی کافی ہے۔ اس عنایت کے صلہ مین ہمیشہ روس کا مین ہوا خواہ و دوست رہونگا۔ زار ایفای عہد کو ٹالتا رہا۔ کیونکہ جس بات کا وعدہ امیر عبدالرحمٰن کرتے تھے اوس سے زیادہ شیر علیخان کی حکومت سے بغیر ہاتھ پاؤن ہلائے حاصل تھا۔ امیر شیر علیخان نے روسی گورنمنٹ سے ایسے وعدے کر ہی رکھے تھے امیر عبدالرحمٰن کو روسی امداد سے بالکل مایوسی تھی کہ اتنے مین خبر لگی کہ افغانستان مین ایک اندھیر مچ رہا ہے اوسوقت اس زیرک و دور اندیش بہادر نے والی ترکستان کو واسطہ گردانکر روسی گورنمنٹ سے وطن کی اجازت حاصل کی اور بسم اللہ کہکر بالکل بے سر و سامانی کے ساتھ افغانستان کا رخ کیا سابق وفاداروں نے خیر مقدم کیا رؤسا و قبائل ساتھ ہوتے گئے۔ تھوڑے دنوں مین ایک جرار فوج جمع ہوگئی۔ اقبال نے یاوری کی۔ سعادت ہمرکاب ہوئی۔ انگریزوں کے لئے بھی یہ موقع اظہار مخالفت کا نہ تھا۔ اسی مین مصلحت دیکھی کہ امیر عبدالرحمٰن خان کو جو کسی کے روکے نہ روکین گے خود ہی بلایا جائے۔ خط لکھا گیا۔ بلایا گیا۔ اور خود کابل چھوڑ کر چلے آئے۔ ۲۰ جولائی ۱۸۸۰ء کو جایز وارث حکومت افغانستان امیر عبدالرحمٰن خان سریر آرائے سلطنت ہوئے تمام افغانوں نے اونہیں اپنا بادشاہ تسلیم کیا۔ جسوقت اہل افغانستان نے آپکو اپنا حکمران تسلیم کیا اوسوقت آپکا ایک جوابی مراسلہ سر لیپل گریفین کے پاس

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 31. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/31 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/31
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record