BrowseḤabīb → page 125

Page 125

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 125 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۱۶ غرض اسوقت جو وید مقدس کے ترجمون کی اشاعت اس کثرت سے ہے اور مذہب ہنود کے فلسفہ کو رونق وہ سب اسی محسن بنی نوع انسان شہزادہ داراشکوہ کو گران بہا احسان کیسبب ہا ہے مذکورہ بالاگو اگرچہ اور بھی شواہد و سندین ہین لیکن طوالت کو خوف سے صرف کتاب اکبہ پرکاش مؤلفہ رای کنہیا لال الکھہ وہاری کے دیباچہ کے چند فقرات نقل کیے جاتے ہین وہ کتاب مذکور کے صفحہ ۱۲ مین لکھتے ہین ”جب ہند سے سنسکرت کی تعلیم و تلقین جاتی رہی سمجھنا چاہیے کہ وہ بیجو بے مفقود ہوگئی تھی اس عرصہ مین ہزارون راجے مہاراجے ہندوپت ہو گذرے مگر کسی کو اسطرف توجہ نہ ہوئی کہ اس آبحیات کو خاص و عام کیواسطی سبیل کرتا۔ آفرین صد آفرین شہزادہ عالی ہمت اور بلند مرتبت داراشکوہ بہادر دارین کو کہ جونعمت و دولت پہلے خاصون کو نصیب نہ تھی وہ عام کو بے منّت بخشد ی یعنی تمام اوپنکھدون کا جو گیان کے متعلق تھین محنت گوارا۔ لاکھوں روپیہ خرچ اور صد ہا پنڈت اور سنیاسیون کو جمع کر کے شہر کاشی کی سیرسیاحت اور تعصبان کے طعن کو متحمل کرکے سنسکرت سے فارسی مین ترجمہ کیا گویا دسترخوان صل کل عام و خاص کیواسطے بچھا دیا اور دروازہ جیون مکت و بد یہیکت کا کس و ناکس کیلئے کھول دیا۔ اور نفسانیت کو مطلق دخل نہ دیا اور مجلس کو شہنشاہ دارین کا بنا دیا اور اپنے پردادا اکبر بادشاہ کے نام کو روشن کیا“ ناظرین انصاف دوست ملاحظہ کرین کہ مذکورہ بالا بے تعصبی و رفاہ طلبی سے بڑھکر کیا ہو سکتاہے کہ غیر مذہب کی بنیاد باوجود تخالف اعتقادات کے اسطور سے ہزار کوشش و کاوش جما جائے کہ ابدالاباد تک قایم و دایم رہے۔ اگر سیواجی عالیشان مندر تعمیر کر جاتا اور کرورون روپیہ کی جائداد اُن کے لیے وقف کر دیتا تو بھی اس مسلمان شہزادہ کے اس نہایت پائدار و مفید کام سے بڑھکر نہ ہوتا۔ کاش جہان جہان کسی مسلمان بادشاہ کے تعصبات مذکور کیے جاتے ہین وہان اس گرانقدر حال کو بھی یاد رکھین تو بعید از انصاف نہین ہے اورنگ زیب پر مذہبی عناد و تعصب کا الزام دلیل کوتاہ نظری اور تاریخ سے بیخبری کی ہے۔ اسکو سنے۔ پنڈت و پجاری نظیف خوار داراشکوہ کے بے انتہا مصارف

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 125. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/125 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/125
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record