BrowseḤabīb → page 48

Page 48

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 48 of Ḥabīb

Machine transcription

۳۹ اوسکے بعد نہایت خوشی وفخر سے ہرمجسٹی امیر افغانستان کا جام صحت تجویز کر کے بیان کیا کہ مین اس صوبہ مین وایسرایے کے نائب ہونے کی حیثیت سے ہرمجسٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ہندوستان مین اُنکی سیاحت ہر طرح سے اونکے لئے مبارک ہو پھر ہرمجسٹی امیر اوٹھے اور فارسی میں فرمایا ۔ سر ہرلڈیڈین مین آپکے لطف آمیز خیالات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور حضرات آپ کے جام صحت نوش کرنے پر مین آپ صاحون کا مشکور ہوں ۔ آپ صاحبون کو انگریزی مین مخاطب نہ کر سکنے کا مجھے افسوس ہے۔ مگر مجھے امید ہے کہ جو مین فارسی مین کہد رہا ہوں اوسے آپ لوگ سمجھتے ہین مین اپنے دوست وایسرایے کی دعوت پر سیاحت سے بہت خوش ہوں ۔ مجھے ہندوستان مین قدم رکھتے ہی معلوم ہو گیا کہ مین اپنے دوستون مین ہوں ۔ مجھے اس ملک سے بے انتہا دلچسپی ہے میں اس دورہ دراز سیاحت کا اندازہ مسرت سے کرتا ہوں جسکی ابتدا پشاور مین اس خوبی سے شروع ہوئی ہے اس شاہانہ خیالات کے اظہار پر بیشمار چہر ز دئے گئے۔ سر ہنری میکموہن نے ہرمجسٹی امیر کی تقریر کا ترجمہ انگریزی مین سنایا ۔ پھر سب حاضرین ملاقاتی کمرے مین آئے سگار وسگرٹ کا شغل ہوا ۔ ہرمجسٹی امیر و سرداران افغانی ۔ انگریزی مہمانون سے بے تکلفانہ و مجتبانہ خوش گپیان کرتے رہے ادہی رات تک یہ صحبت رہی۔ ہ جنوری ۶۱۹۰۶ ۔ آج ہرمجسٹی امیر نے چھاونی کی سیر فرمائی پشاور کی چھاونی ہندوستان مین بہت بڑی اور بے انتہا نفیس ہے ۔ دوران سیر چھاونی مین امیر کی گاڑی ایک جگہ دفعتہ رُکی ب ہنری میکموہن سے دریافت کیا کہ یہ کیا جگہ ہے اُنہون نے عرض کیا کہ یہ بلیک واچ پلٹن کی لین ہے ۔ امیر صاحب نے فرمایا کہ کیا مین اندر جاسکتا ہوں۔ عرض کیا کہ بالکل اعتراض نہیں ۔ لیکن ہرمجسٹی کے استقبال کے لیئے کوئی تیاری نہیں ۔ ہرمجسٹی نے فرمایا کہ مین کسی قسم کی تیاری نہیں چاہتا ۔ صرف

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 48. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/48 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/48
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record