BrowseḤabīb → page 49

Page 49

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 49 of Ḥabīb

Machine transcription

اس مقام کو دیکھنا چاہتا ہوں جس حالت میں کہ یہ ہمیشہ رہتا ہے ۔ اپنے لین کا اچھی طرح ملاحظہ کیا اور عصر کی نماز وہین ادا فرمائی نماز کے بعد آپنے ایک سپاہی کو دیکھا کہ جو چوگان ہاتھ مین لئے جارہا تھا ۔ چوگان بازی کی کیفیت دریافت کی جو سمجائی گئی ۔ اتنے میں ایک سارجنٹ کی بیوی نظر آئی امیر صاحب نے پوچھا کہ یہ کون ہے اسکا جواب ذرا تامل سے دیا گیا وہ عورت نہایت خوبصورت تھی تاہم ہز مجسٹی امیر کے حضور میں آنے کے لئے لباس سے آراستہ نہ تھی آپنے اوس سے چند باتین کین لیڈی نے اپنے جنس کی عادت و تہذیب کے موافق بہت خوش اسلوبی سے گفتگو کی ۔ جنوری ۱۹۰۷عہ ۔ آج تین بجے شام کے انجمن حمایت اسلام لاہور کا ڈیپوٹیشن امیر کے حضور میں پیش ہوا یہ خیر مقدم کا ڈیپوٹیشن تھا ۔ امیر نے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی کہ افغانستان کے لڑکے بھی اسی دارالعلوم کیطرح اعلیٰ تعلیم حاصل کرین اور انجمن اپنے مقاصد مین کامیاب ہو ۔ جنوری ۱۹۰۷عہ صبح کی چار کے بعد ہز مجسٹی پشاور سے روانہ ہوئے ۔ گیارہ بجے دن کے نوشہرہ پہونچے جو اس زمانہ میں ایک مہتم بالشان ترقی پذیر چھاونی ہے جیسے ہی ٹرین نوشہرہ اسٹیشن کے باہر استادہ ہوئی اعلیحضرت نے ایک پورے بریگیڈیئر کو حاضر پایا ۔ اوتر کر اوسکا معائنہ فرمایا ۔ شاہی سلامی سر ہوتے اور فوج کی بے عیب نقل و حرکت دیکھکر نہایت خوش ہوئے جنرل ولاگس کو طلب فرما کر سپاہیوں کی مستعدی ۔ سرگرمی پر مبارکباد دی ۔ دوسری مرتبہ ٹرین اٹک پر ٹہیری ۔ ٹرین سے نکل کر ہز مجسٹی امیر تیز قدمی سے پل کی طرف روانہ ہوئے ۔ پل کی محراب سے گزر کر اوس آہنی شہتیر کے آخری سرے پر جا کھڑے ہوئے جو بشکل تین نیٹ چوڑا ہے ۔ اور کسی قسم کا

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 49. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/49 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/49
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record