BrowseḤabīb → page 45

Page 45

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 45 of Ḥabīb

Machine transcription

۳۶ چیف کمشنر کے اسٹاف کے لوگ پیش کئے گئے اور ہر ایک سے امیر صاحب نے بے تکلفی سے ہاتھ ملایا مسٹر گرانٹ سیکرٹری چیف کمشنر کو آپ نے فوراً پہچان لیا کیونکہ وہ ڈین مشن کے ہمراہ کابل گئے تھے۔ سر ایڈورڈ بیرو کمانڈنگ افیسر پشاور پیش ہوئے جنہوں نے اپنے اسٹاف کو پیش کیا۔ ہر ایک سے ہز مجسٹی امیر نے ہاتھ ملایا سب کے بعد گارڈ آف آنر کا ملاحظہ فرمایا۔ اور سر ایڈورڈ بیرو سے فرمایا کہ اس عمدہ رسالہ کے دیکھنے سے جو میری پیشوائی کے لئے حاضر ہوا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اب تو ہیں سلامی کی چلنا شروع ہوئیں اور بڑی شان و شوکت سے ہزارہا آدمیوں کے درمیان ہوتے ہوئے شاہی مہمان خانہ میں پہنچے۔ تھوڑی دیر کے بعد مسٹر گرانٹ سیکرٹری گورنمنٹ۔ ہز مجسٹی کی مزاج پرسی و چیف کمشنر کی جانب سے بطریق حسن خوش آمدید کہنے اور اکیس ہزار روپیہ گیارہ کشتیوں میں ہمراہ لیکر حاضر ہوئے جو ضیافت و نذر کے طور پر پیش کیا گیا جسکو اعلیحضرت نے قبول فرمایا بعدہٗ لفٹنٹ جنرل کمانڈر پشاور ڈویژن شرفیاب ہوئے پھر آرام فرمایا ۴ جنوری ۱۹۰۷ء مسٹر گرانٹ نے حاضر ہو کر چیف کمشنر کیطرف سے عرض کیا کہ مجھے امید ہے کہ سفر یور مجسٹی نے آرام سے طے فرمایا ہوگا۔ جواب میں ارشاد کیا کہ میرا سفر دشوار تھا خدا نے کچھ اسی میں بہتری سمجھی ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کو بہت رکاوٹوں کے ساتھ ملایا ہے۔ بہر حال جو کچھ کہ انسانی قوتیں سفر کو آرام دہ بنانے میں صرف کی جا سکتی تھیں وہ سب کیگئیں۔ ہز مجسٹی امیر کی بات چیت کا طریقہ میزبانوں کے ساتھ سادہ اور بے تصنع ہوتا ہے وہ اخلاق برتتے ہیں مصنوعی باتوں سے پرہیز فرماتے ہیں مسٹر گرانٹ نے عرض کیا کہ مجھے امید ہے کہ اعلیحضرت شاہی مہمان خانہ میں راحت سے بسر فرمائینگے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 45. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/45 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/45
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record