BrowseḤabīb → page 44

Page 44

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 44 of Ḥabīb

Machine transcription

۳۵ ایک مصاحبون اور با وقار افسروں کے لئے ایک عہدہ داران فوجی و ہمراہیون کے واسطے۔ اور ایک سپاہیون کے لئے۔ مگر امیر صاحب نے حکم دیاکہ اونکے سوار و تمام اسباب باربرداری کے نگران اور سو لجر اپنا بقیہ سفر سٹرک کے راستہ سے ختم کرین لہذا دو اشپیشل ٹرین کافی ہوگئیں۔ اعلیحضرت کو یہ پہلا موقعہ ریل کے سفر کا تھا۔ ٹرین وقت سے آدھ گھنٹہ بعد چلی روانگی مین جو توقف ہوا اوسکا بدل یہ کیا کہ بجاے چالیس منٹ کے بتیس منٹ مین جمرود سے پشاور تک راستہ ختم کیا گیا۔ اس سے طبیعت پر کچھ گرانی ہوئی مگر آپ کے مضبوط دل نے اس قابل بنا دیا کہ کوئی کمزوری کا احساس نکرسکے تمام رسومات اپنی آمد کے متعلق پوری کین اور آپ فرودگاہ مین بخیر و خوبی رونق افروز ہوئے۔ اسٹیشن پر ٹرین پہونچنے سے پہلے سرحدی صوبہ کے تمام افسر فل ڈریں مین اپنے باوقار مہمان کو خوش آمدید کہنے اور رسم استقبال بجالانے کے لئے حاضر تھے مشکل سے ٹرین رکی تھی کہ امیر کا ملٹیری اسٹاف باہر کود پڑا اونکے فوجی افسر جو کالی یونیفارم پہنے اور سنہری پیٹیان دسونے کی زنجیرین سینہ پر لگائے تھے اور سول سرداران افغانی فراک کوٹ دسفید کالر زیب کئے ہوئے مشکل سے یوروپین مین سے تمیز کئے جاتے اگر اونکا گندمی چہرہ اور گول ٹوپیان ہوتیں۔ اس کے بعد سر ہنری میکوہین معہ اپنے اسٹاف کے سنہری پولیٹکل یونیفارم پہنے ہوئے اترے ہز مجسٹی امیر کو اترنے مین انھوں نے مد ددی۔ ہز مجسٹی کے سامنے سر ہر لڈ ڈین چیف کمشنر سرحدی صوبہ کو پیش کیا۔ جنہوں نے نہایت جوش و خروش دلی سے پشتو مین عرض کیا کہ مین یور مجسٹی کو اپنے صوبہ کے دارالحکومت کے رونق افروز ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ جسکے جواب مین امیر صاحب نے ارشاد کیا کہ مین پشاور آنے اور اپنے دوستون مین ہونے سے بیحد خوش ہوں۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 44. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/44 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/44
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record