Machine transcription
۳۷
اور اگر کسی بات کی کمی اون شاہی آسایشون مین ہو جاے جنکے یورپ ٹی عادی
ہین تو امید ہے کہ اعلیحضرت باین خیال کہ پشاور سلطنت ہند کا بیرونی سرحدی حصہ
ہے اور دشوار گزار سرحدی کو نہ پر واقع ہے معاف فرمائینگے ۔ ہماری مقامی
کوششون کا جہانتک امکان تھا ہمنے اوسمین کوئی دقیقہ اُٹھا نہین رکھا ۔
اعلیحضرت امیر نے نہایت خندہ جبینی و مسرت سے فرمایا کہ مین بالکل آرام
و اطمینان سے ہون یہ گفتگو فارسی مین شروع ہوئی ۔ پشتو مین جاری رہی ۔ انگریزی
مین ختم ہوئی۔ مسٹر گرانٹ نے ہز مجسٹی امیر کی انگریزی کی تعریف کی اسپر ہز مجسٹی
امیر نے فرمایا کہ مین انگریزی اچھی نہین بولتا مینے اسکا کہبی باقاعدہ مطالعہ بہی
نہین کیا ۔ مجھے بہت کم موقع انگریزی کی مشق کے پیش آئے ۔ پشاور کے اعلیٰ عہدہ
داران سے عمدہ اخلاق کے ساتھ باتین کین مگر اوسے کے ساتھ متانت کا پہلو
قائم رکھا انہون نے ہر طریقہ سے اس بات کا یقین دلا دیا کہ شاہانہ ۔ تہذیب سخن
فہمی اور دانشمندی اونمین اعلیٰ پایہ کی ہے۔
آج جمعہ کا دن ہے اعلیحضرت شاہی تزک و احتشام سے جامع مسجد روانہ ہوئے
اہل پشاور نے تمام کاروبار بند کر دے تھے جسکو جہان جگہ ملتی تھی مشتاقانہ منتظر
کھڑا ہوا تھا ۔ پشاور یون نے اظہار عقیدت مین کوئی امر فرو گذاشت نہین کیا۔
خوش آمدید کے نعرون سے ہو امین گونج پیدا ہو گئی تھی ہر ایک نے اپنے
جذبات کا اظہار پورے طور پر کیا ۔ اعلیحضرت برابر دہنے ہاتھ سے سلام لیتے
جاتے تھے اور جب تک مسجد مین نہ پہونچے اس ہاتھ نے آرام نہ پایا ۔ خود
امام نے اور دس ہزار روپیہ مرمت مسجد کے لئے عطا فرمایا ۔ سنا کہ میان کریم بخش
سے جنکا شمار پشاور کے بڑے دولتمندون مین ہے اور مہمانداری کے انتظام مین تھے
ناخوشی کے لہجہ مین فرمایا کہ جہان مسلمانون کی تعداد ہندؤن سے بدرجہا زیادہ ہو
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
