BrowseḤabīb → page 154

Page 154

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 154 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۴۵ اور ائینکا کھا نا مسلمانوں کو حلال ہے ۔ امام ابن العربی ۔ عبداللہ بحار ۔ شاہ عبدالعزیز دہلوی وغیرہ سب متفق ہیں کہ طعام اہل کتاب جائز ہے جسمین ذبیحہ بھی داخل ہے ۔ جو گوشت ہمارے سامنے آئے اور یہہ نہ معلوم ہو کہ اُس کو کسی مسلمان نے ذبح کیا ہے اور نہ یہہ معلوم ہو کہ اسکو کسی مشرک نے مارا ہے۔ کیو نکہ انگریز کسی مشرک کے مارے ہوے جانور کے کھانے مین بھی پر ہیز نہین کرتے اور یہان یہ شبہ اسلئے قوی ہوتا ہے کہ انگریزون کے چما ر تک باورچی اور خدمتگار ہوتے ہین ۔ اس حالت میں عمل کے دو طریق ہیں ایک بموجب فتویٰ اور ایک بنظر احتیاط عمل فتویٰ یہہ ہے کہ جب طعام اہل کتاب ہمارے روبرو آئے جس کو بنص صریح خدائے تعالٰے نے حلال کر دیا ہے تو ہم کو کسی تفتیش کی ضرورت نہیں تا وقتیکہ ثابت نہ ہو جائے کہ کسی مشرک کا مارا ہوا ہے ۔ اُسوقت تک اُس کے کھانے سے انکار کی کوئی وجہہ نہین لیکن ایسا معلوم ہو جانے پر وہ حرام و ممنوع ہے ۔ طریقہ احتیاطیہہ ہے کہ جب کوئی شبہ دل مین آئے تو تحقیق کرنا چاہیے اگر مشرک کا مارا ہوا ثابت ہو تو پر نہ کھائیں ۔ مگر مجرد شبہ کی بناء پر طعام اہل کتاب ناجائز نہ ہوگا۔ انگریزون کے باورچی مسلمان ہوں تو یہہ شبہ نہیں ہو سکتا۔ اگر عیسائی کھانا پکانے والے ہیں تو وہ داخل اہل کتاب ہین تب بھی کوئی خطرہ شرعی نہیں اور اگر وہ مشرک ہیں تو بموجب مذہب اہل سنت و الجماعت کے مشرکین مین کوئی نجاست ذاتی نہیں ۔ فی العناية شرح الهداية ۔ قال الله تعالیٰ انما المشركون نجس قلت النجاسته في اعتقادهم لا فى ذاتهم ۔ عنایہ شرح ہدایہ مین ہے ۔ فرمایا اللہ تعالٰے نے ۔ صرف مشرکین ناپاک ہیں ۱۹

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 154. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/154 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/154
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record