BrowseḤabīb → page 130

Page 130

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 130 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۲۱ چھوٹا اپنے بڑے یا بہتر سے اسیوقت خالص حمایت مدد کی امید کر سکتا ہے جب ادب کیساتھ اپنی کمی کو تسلیم کرتا رہے اور طلب ترقی میں خلوص عقیدت کو واسطہ گردانتا ہے۔ ہم اپنے ملک کے ہندو و مسلمان بھائیوں سے خالصانہ التماس کرتے ہیں کہ وہ اگر اپنی اور اپنے ملک کی بہبودی چاہتے ہیں تو صحیح طریقے اور صحیح مزاج اختیار کریں اور بیجاشور و غوغا سے باز آئیں۔ اور ان لوگوں کے کہنے پر عمل نہ کریں جنگی سند تفوق صرف یہی ہے کہ غیر ملکوں کی زبان کے الفاظ روان طور پر بول سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔ مگر جن کو اس بات کا تجربہ یا اندازہ نہیں کہ سلطنت کے مفید ہونے یا اسکے امور میں شریک ہونے کے لیے رعایا کو کیا کیا صفات درکار ہوتی ہیں۔ مدارس کے امتحان میں کامیاب ہونا۔ یا تجارت اور دیگر پیشوں کو کامیابی سے کرنا اس بات کو نہیں بتا سکتا۔ افراد منتشر اور مختلف الاعمال و خیال ہرگز شیرازہ قومی حاصل نہیں کر سکتے جب تک وہ انضمام طبعی خواہ منجانب قدرت خواہ منجانب تربیت پیدا ہو جس کو انگریزی میں آرگنیک اور ہماری زبان میں حیات ترکیب کہتے ہیں۔ مثلاً جہاں ایسے افراد بکثرت ملتے ہوں جو دوسرے افراد کو خواہ اختلافات مذہب خواہ خود غرضی۔ خواہ عداوت کی بنیاد پر نقصان پہنچانیکے لئے مستعد ہوں وہاں سب افراد ملکر ایک مجموعہ متفق الاغراض جسکو قوم کہتے ہیں کیسے بنا سکتے ہیں۔ اسلئے نہایت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جبتک ہندوستانی رفتہ رفتہ ترقی کر کے استحکام و توافق گیر کریکٹر حاصل نہ کرلیں ایسی رعایات کے متقاضی یا متمنی نہ ہوں جسکا عمل بلا امتیاز ہر گروہ سے متعلق ہو۔ شخصی فضیلت بیشک ایسی چیز ہے جس کا امتیاز ہر وقت ضروری اور مفید ہے۔ اس امتیاز شخصی سے مستفید ہو کر اُن کا فرض ہو کہ ایک خاص حد کے علو گیر کرکٹر پیدا کریں اور اوس کو بعد قوموں کی فہرست میں اپنا شمار کریں۔ مگر کسی صورت میں یہ جائز نہیں کہ کفران احسان کریں۔ یا سوء ادبی ان محسن فرمانرواؤں کی شان میں برتیں جن کی بدولت ہندوستان کو مغربی روشنی سے استفادہ کی نوبت پہنچی ہے۔ تجدد و مساوات کے شوق و حرص میں نابینایانہ دوڑ پڑنا۔ اور حفظ مراتب کا لحاظ چھوڑ دینا ہندوستان کے لیئے سیدھا راستہ تباہی و بربادی کا ہے۔ امتیاز ۱۶

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 130. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/130 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/130
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record