{"book":"adl0234","page":130,"text":"۱۲۱\n\nچھوٹا اپنے بڑے یا بہتر سے اسیوقت خالص حمایت مدد کی امید کر سکتا ہے جب ادب کیساتھ اپنی\nکمی کو تسلیم کرتا رہے اور طلب ترقی میں خلوص عقیدت کو واسطہ گردانتا ہے۔ ہم اپنے ملک کے\nہندو و مسلمان بھائیوں سے خالصانہ التماس کرتے ہیں کہ وہ اگر اپنی اور اپنے ملک کی بہبودی چاہتے\nہیں تو صحیح طریقے اور صحیح مزاج اختیار کریں اور بیجاشور و غوغا سے باز آئیں۔ اور ان لوگوں کے\nکہنے پر عمل نہ کریں جنگی سند تفوق صرف یہی ہے کہ غیر ملکوں کی زبان کے الفاظ روان طور پر بول\nسکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔ مگر جن کو اس بات کا تجربہ یا اندازہ نہیں کہ سلطنت کے مفید ہونے\nیا اسکے امور میں شریک ہونے کے لیے رعایا کو کیا کیا صفات درکار ہوتی ہیں۔\nمدارس کے امتحان میں کامیاب ہونا۔ یا تجارت اور دیگر پیشوں کو کامیابی سے کرنا اس\nبات کو نہیں بتا سکتا۔ افراد منتشر اور مختلف الاعمال و خیال ہرگز شیرازہ قومی حاصل نہیں کر سکتے\nجب تک وہ انضمام طبعی خواہ منجانب قدرت خواہ منجانب تربیت پیدا ہو جس کو انگریزی میں آرگنیک\nاور ہماری زبان میں حیات ترکیب کہتے ہیں۔ مثلاً جہاں ایسے افراد بکثرت ملتے ہوں جو دوسرے\nافراد کو خواہ اختلافات مذہب خواہ خود غرضی۔ خواہ عداوت کی بنیاد پر نقصان پہنچانیکے لئے مستعد\nہوں وہاں سب افراد ملکر ایک مجموعہ متفق الاغراض جسکو قوم کہتے ہیں کیسے بنا سکتے ہیں۔ اسلئے\nنہایت مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جبتک ہندوستانی رفتہ رفتہ ترقی کر کے استحکام و توافق گیر کریکٹر\nحاصل نہ کرلیں ایسی رعایات کے متقاضی یا متمنی نہ ہوں جسکا عمل بلا امتیاز ہر گروہ سے\nمتعلق ہو۔ شخصی فضیلت بیشک ایسی چیز ہے جس کا امتیاز ہر وقت ضروری اور مفید ہے۔ اس امتیاز\nشخصی سے مستفید ہو کر اُن کا فرض ہو کہ ایک خاص حد کے علو گیر کرکٹر پیدا کریں اور اوس کو بعد\nقوموں کی فہرست میں اپنا شمار کریں۔ مگر کسی صورت میں یہ جائز نہیں کہ کفران احسان کریں۔ یا\nسوء ادبی ان محسن فرمانرواؤں کی شان میں برتیں جن کی بدولت ہندوستان کو مغربی روشنی سے\nاستفادہ کی نوبت پہنچی ہے۔ تجدد و مساوات کے شوق و حرص میں نابینایانہ دوڑ پڑنا۔ اور\nحفظ مراتب کا لحاظ چھوڑ دینا ہندوستان کے لیئے سیدھا راستہ تباہی و بربادی کا ہے۔ امتیاز\n۱۶","chars":1840,"image":"https://storage.googleapis.com/adl-page-images/adl0234/00130.jpg","first_page":1,"last_page":293,"title":"Ḥabīb حبيب","permalink":"https://afghanpress.org/book/adl0234/130","canvas":"https://afghanpress.org/iiif/adl0234/canvas/130","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/books/adl0234/","source_pdf":"https://afghanistandl.nyu.edu/pdf/adl0234_download.pdf","rights":{"image":{"statement":"Public domain. NYU states: \"All works presented on this website are, unless otherwise indicated, in the public domain. The images available on this website may be freely reproduced, distributed and transmitted by anyone for any purpose, commercial or non-commercial.\"","uri":"http://rightsstatements.org/vocab/NoC-US/1.0/","holder":"New York University Libraries","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/about.html","delivery":"Images are served from a copy mirrored by this project, not from NYU's servers, under the reproduction terms above.","endorsement":"This is an independent project. It is not affiliated with, endorsed by, or reviewed by New York University."},"text":{"statement":"Machine-generated transcription, dedicated to the public domain under CC0 1.0. No warranty of accuracy: see the provenance block on every page.","uri":"https://creativecommons.org/publicdomain/zero/1.0/","holder":"Steps Ventures"}},"provenance":{"text_produced_by":"gemini-3.1-pro-preview","thinking_level":"low","read_completed":"2026-08-09","per_page_confidence":null,"per_page_confidence_note":"Not recorded during the corpus run. No calibrated per-page score exists, and none is estimated here.","human_reviewed":false,"accuracy_context":"Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting.","primary_source":"The page image. The text is an index into it."}}