Machine transcription
۱۱۹
اپنی ہر تکلیف کا بذریعہ عرضداشت چارہ کار چاہین۔ دختر کشی نابودستی موقوف ٹھگون کی جماعت مفقود
انسانی قربانی بند۔ ڈاکہ زنی کاعمدہ انسداد۔ شاہراہین صاف و بخطر نہرین بکثرت ریل وجهاز کیوجہہ
سے بری و بحری سفر کی سہولت تار کے سبب سے تجارت کو ترقی ۔ پوسٹ آفس نہایت خوبی سے محمی محصول
پر جاری۔ اسکول وکالج و یونیورسیٹیون کی باعث تمام علوم کے خزانے پیش نظر ۔ بلحاظ قابلیت ہرشخص کو
ملازمت کا حق حاصل ۔ اصول انصاف کا بلا لحاظ قوم ومذہب عدالتون مین قرار دیا جانا۔ شفا خانے
خیراتی موجود۔ چھاپہ خانے بے انتہا۔ اخبارات کو آزادی کی نعمت میسر چیچک کی حفاظت کے لیے
ٹیکے کا محکمہ امراض متعددی کیواسطے خاص انتظامات ۔ قیدیون سے جیلخانوں مین مہذبانہ سلوک
باہر جاکر معاش کے لیے پیشون کا سکھایا جانا ۔ بذریعہ نلون کے پانی بہم پہنچانا ۔ شہرون اور قصبون
مین صفائی کا پورا انتظام ۔ تعلیم نسوان کی تحریک وغیرہ وغیرہ
غرضکہ ایک انصاف پسند شخص کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ انسانی ہمدردی میں ۔ رعایا کی
آزادی مین ۔ رعایا کو مہذب بنانے میں دنیا کی کوئی گورنمنٹ انگریزی گورنمنٹ کو نہین پاتی۔
برٹش گورنمنٹ کی سلطنت کا حُسن سلوک اُس وقت پوری طور سے اندازہ ہو سکتا ہے جب ہم دوسری
سلطنتون کے سلوک رعایا کے ساتھ اس کا مقابلہ کرین مثلاً حکومت روس وسط ایشیا میں ۔ روس
گویورپ کی قوتون مین ایک قدیم اور مہذب سلطنت کہلائی جاتی ہے مگر اُسکے قانونون کاسیلان اور
ناظمین کا طرزعمل برٹش گورنمنٹ کی مقابلہ مین اگر وحشیانہ کہا جاوے تو بیجا نہین ۔
یہود کے ساتھ جو جابرانہ وظالمانہ عمل کیے جاتے ہیں اُنکا جواب شاید مذہبی اختلاف ماضیہ
کی بنیاد پر مل سکے ۔ مگر مسلمانون کیساتھ خاصکر جو سلوک جابرانہ کیا جاتا ہے ۔ وہ سُننے کی قابل
نہیں اور بیحد نفرت دلانیوالا ہے اُن کی مذہب کی ادای رسوم مین علانیہ روک ٹوک اُن کی مدارس اور
اوقاف مین دیدہ و دانستہ سنگ اندازی ۔ اُن کی تجارتوں کیلئے ہر طرح سد راہین ۔ اُن کی آسانیون
کے عیوض اُن کے راستون میں قیقین ۔ اصلاح کے بجای اُن کی آسایشون مین خلل ڈالے
جاتے ہیں ناکافی بنیادوں پر قتل و جلاوطن کیے جاتے ہیں۔ اُن کی جائدادین ضبط ۔ اُن کی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
