BrowseḤabīb → page 127

Page 127

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 127 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۱۸ نقصان نہ پہونچائیں۔ اگر اتفاق سے مراد خود غرضی۔ مذموم طریقہ سے سودیشی تحریک۔ ناعاقبت اندیشیان کر اقوال کی تائید۔ گورنمنٹ کی مخالفت مین اپنے جتھے کو بڑہانا۔ پبلک مین بُرے خیالات پہیلانا حکومت کے جوے کو گردن سے اُتار پھینکنے کی آرزو۔ خانہ داری کی صلاحیت نہین ملک گیری کا دعویٰ اسے اتفاق نہین نفاق فرمائے مسلمانون کو جو صدمات اپنے ہموطن احباب سے ظاہری ہمدردی پہنچے اور پہونچتے رہے ہین اُسکا اقتضا ر ہے کہ احتیاط سے کام لین۔ اور پہر جس قوت سے ہماری دینی و دنیوی اغراض وابستہ ہین اُسکا تقاضہ ہو کہ اُسکی طرف ہمارا حُسن اعتقاد قدرتاً ہونا چاہیے جسے اُس خیال کی امید رکہنا جو ہمکو کافر نعمت بنائے یا احسان فراموش ٹھہرائے قطعاً بیجا ہے۔ وفاداری ایک فیاض دلسوزی ہے جو انسان کے شریعت طبقہ کو اپنی جان و مال کی ۔ انصاف دوست حکمران یا خاص ذات پر وقف کرنیکی ترغیب دیتی ہو۔ برٹش گورنمنٹ موجودہ زمانہ مین اسلامی دنیا کی بڑی فرمانروا ہے ازروے تحقیق جس قدر مسلمان حکومت برطانیہ کے زیر فرمان ہین حضرت سلطان لمعظم خلد اللہ ملکہ کے نہین۔ اس لحاظ سے ہمین کتنا بڑا تعلق اپنی گورنمنٹ سے از روی مذہب ہو گیا۔ تمام دنیا سے زیادہ مسلما کو جسطرح کا واسطہ برٹش گورنمنٹ سے ہے۔ جہان جہان عملداری برطانیہ عظمیٰ کی ہو علانیہ تعلیم عقاید اسلامی کیجیئے کوئی معترض نہین۔ مسلمان اگر انگلینڈ مین جا کر ترویج عقائد اسلام مین کوشش کرین تو کسی قسم کی ممانعت نہین اطمینان و آسایش سے ارکان دین کی تعمیل جو ان دنون ہم کر سکتے ہین کبھی نصیب نہ ہوئی جس قدر حکومت مین از روئے مذہب یہ آرام ہو کوئی ایسا بیوقوف ہے جو اُسے غنیمت نہ سمجھیگی جو آزادی و آرام عثمانی سلطنت مین غیر مذہب والون کو اس زمانہ مین حاصل ہو وہی ہمین اسوقت یہان نصیب ہو۔ رہی دنیاوی آسایشین وہ تو حد شمار سے خارج ہین مختصر یہہ کہ ہمین ہر طرح آزادی حاصل ہے کہ بحیثیت رعایا کے واجبی حقوق طلب کرین۔ بے تکلف علانیہ رسوم و ارکان مذہبی بجا لائین

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 127. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/127 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/127
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record