{"book":"adl0234","page":128,"text":"۱۱۹\n\nاپنی ہر تکلیف کا بذریعہ عرضداشت چارہ کار چاہین۔ دختر کشی نابودستی موقوف ٹھگون کی جماعت مفقود\nانسانی قربانی بند۔ ڈاکہ زنی کاعمدہ انسداد۔ شاہراہین صاف و بخطر نہرین بکثرت ریل وجهاز کیوجہہ\nسے بری و بحری سفر کی سہولت تار کے سبب سے تجارت کو ترقی ۔ پوسٹ آفس نہایت خوبی سے محمی محصول\nپر جاری۔ اسکول وکالج و یونیورسیٹیون کی باعث تمام علوم کے خزانے پیش نظر ۔ بلحاظ قابلیت ہرشخص کو\nملازمت کا حق حاصل ۔ اصول انصاف کا بلا لحاظ قوم ومذہب عدالتون مین قرار دیا جانا۔ شفا خانے\nخیراتی موجود۔ چھاپہ خانے بے انتہا۔ اخبارات کو آزادی کی نعمت میسر چیچک کی حفاظت کے لیے\nٹیکے کا محکمہ امراض متعددی کیواسطے خاص انتظامات ۔ قیدیون سے جیلخانوں مین مہذبانہ سلوک\nباہر جاکر معاش کے لیے پیشون کا سکھایا جانا ۔ بذریعہ نلون کے پانی بہم پہنچانا ۔ شہرون اور قصبون\nمین صفائی کا پورا انتظام ۔ تعلیم نسوان کی تحریک وغیرہ وغیرہ\nغرضکہ ایک انصاف پسند شخص کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ انسانی ہمدردی میں ۔ رعایا کی\nآزادی مین ۔ رعایا کو مہذب بنانے میں دنیا کی کوئی گورنمنٹ انگریزی گورنمنٹ کو نہین پاتی۔\nبرٹش گورنمنٹ کی سلطنت کا حُسن سلوک اُس وقت پوری طور سے اندازہ ہو سکتا ہے جب ہم دوسری\nسلطنتون کے سلوک رعایا کے ساتھ اس کا مقابلہ کرین مثلاً حکومت روس وسط ایشیا میں ۔ روس\nگویورپ کی قوتون مین ایک قدیم اور مہذب سلطنت کہلائی جاتی ہے مگر اُسکے قانونون کاسیلان اور\nناظمین کا طرزعمل برٹش گورنمنٹ کی مقابلہ مین اگر وحشیانہ کہا جاوے تو بیجا نہین ۔\nیہود کے ساتھ جو جابرانہ وظالمانہ عمل کیے جاتے ہیں اُنکا جواب شاید مذہبی اختلاف ماضیہ\nکی بنیاد پر مل سکے ۔ مگر مسلمانون کیساتھ خاصکر جو سلوک جابرانہ کیا جاتا ہے ۔ وہ سُننے کی قابل\nنہیں اور بیحد نفرت دلانیوالا ہے اُن کی مذہب کی ادای رسوم مین علانیہ روک ٹوک اُن کی مدارس اور\nاوقاف مین دیدہ و دانستہ سنگ اندازی ۔ اُن کی تجارتوں کیلئے ہر طرح سد راہین ۔ اُن کی آسانیون\nکے عیوض اُن کے راستون میں قیقین ۔ اصلاح کے بجای اُن کی آسایشون مین خلل ڈالے\nجاتے ہیں ناکافی بنیادوں پر قتل و جلاوطن کیے جاتے ہیں۔ اُن کی جائدادین ضبط ۔ اُن کی","chars":1817,"image":"https://storage.googleapis.com/adl-page-images/adl0234/00128.jpg","first_page":1,"last_page":293,"title":"Ḥabīb حبيب","permalink":"https://afghanpress.org/book/adl0234/128","canvas":"https://afghanpress.org/iiif/adl0234/canvas/128","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/books/adl0234/","source_pdf":"https://afghanistandl.nyu.edu/pdf/adl0234_download.pdf","rights":{"image":{"statement":"Public domain. NYU states: \"All works presented on this website are, unless otherwise indicated, in the public domain. The images available on this website may be freely reproduced, distributed and transmitted by anyone for any purpose, commercial or non-commercial.\"","uri":"http://rightsstatements.org/vocab/NoC-US/1.0/","holder":"New York University Libraries","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/about.html","delivery":"Images are served from a copy mirrored by this project, not from NYU's servers, under the reproduction terms above.","endorsement":"This is an independent project. It is not affiliated with, endorsed by, or reviewed by New York University."},"text":{"statement":"Machine-generated transcription, dedicated to the public domain under CC0 1.0. No warranty of accuracy: see the provenance block on every page.","uri":"https://creativecommons.org/publicdomain/zero/1.0/","holder":"Steps Ventures"}},"provenance":{"text_produced_by":"gemini-3.1-pro-preview","thinking_level":"low","read_completed":"2026-08-09","per_page_confidence":null,"per_page_confidence_note":"Not recorded during the corpus run. No calibrated per-page score exists, and none is estimated here.","human_reviewed":false,"accuracy_context":"Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting.","primary_source":"The page image. The text is an index into it."}}