BrowseḤabīb → page 123

Page 123

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 123 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۱۴ ساتهه مذہبی کتابین بهی معدوم ہوتی چلین ۔ علم سفینہ منحصر علم سینہ بہ سینہ پر ہو گیا۔ مرور دہور نے جب ورق زمانہ کا پلٹا اور بودھ مت کی حکومت کو مذہب قدیم ہنود نے پیچھے ہٹایا تو اسوقت بهی یا توعلماء براہمہ نے قصداً یا محض غفلت وسہل انگاری و یا بہ مجبوری اپنی مذہبی کتابون کو نہ توجمع کرنیکی تکلیف اُٹھائی اور نہ مفید طور پر مذہبی فلسفہ کو شائع کیا۔ صد ہا سال یہ حالت تمد رہی خاص خاص مشہو عبادتگاہون مین بعض بعض متبرک پنڈتون درومی علم بچاریون کو مذہبی کتابوں کا متفرق طور پر احکام و سائل کے کچهہ اشلوک یاد تهے یہ بهی مُمکن ہو کہ کسی مہاتما مارکنڈیا کے پاس بعض مذہبی کتابیں تو ان ہون مگر وہ ایسی نایاب تہیں کہ عموماً اہل مذہب کا اُن کتابونپر کمان دسترس ہوتا۔ خاص خاص براہہ بهی اس سے مستفید نہ تھے تعجب یہہ ہو کہ اس ابتدائی زمانہ سے لیکر مسلمانوں کے زمانہ بلکہ اس سے صدہا سال بعد تک بهی اسی ہندوستان کے اکثر حصوں میں بڑے بڑے راجہ مہاراجہ فرمان روا گذرے جنکو واقعی اپنے مذہب کا بڑا جوش سہی تہا۔ لیکن کسی نے بھی اپنی مذہبی کتابون کی تدوین کی ضرورت نہ دیکہی اور یہہ نہ سوچا کہ آگے بڑہکر عام اہل ہنود کے بے ٹہور ٹهکانے اعمال مذہبی کو دیکہکر لوگوں کے دلونپر کیسا برا اثرپڑیگا اورعوام ہی کے اعمال کو لوگ عین مذہب سمجھکر اس فلسفیانہ مذہب کو جاہلانہ مذہب سمجھنے لگیں گے۔ بغرضیکہ باوجود اختیار و با اقتدار وصاحب ثروت ہو نیکے ہندو بہائیوں نے دیوہرے اورمندر تو خوب بنوا دیئے اور لاکهون روپیہ کے اوقاف بهی کردیے لیکن جس سے جڑ مذہب کی قائم ہوتی یعنی کتب کا مرتب کرکے شائع کرنا یہ کسی ایک سہی عمل میں نہ آیا اگرمعدومیت کتب فلسفہ مذہب کی یہی نوبت آج تک باقی رہ جاتی تو اس روشن زمانہ مین اس مذہب کا کیا حال ہوتا ۔ یہ اکبر اعظم کا احسان ہے کہ بہزار کوشش و کاوش سری بہاگوت۔ راماین۔ مہا بهارت جوگ بشست اور گیتا کی سی نادر کتابوں کو جمع کیا۔ اور نہایت سلیس ترجمہ کراکے عوام مین پھیلا دیا۔ چنانچہ مذکورہ بالاکتابین جو آج ہمارے ہموطن بھائیوں کو مطالعہ مین ہین یہ اسی فیاض شہنشاہ کا فیض عمیم ہے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 123. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/123 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/123
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record