Machine transcription
۱۱۳
سنسکرت کا عنصر موجود ہے جسمین دونون کے بلکہ اورون کے لٹریچر وخیالات کے سمانے کی گنجایش
ہے جسمین بڑھنے پھیلنے اور ہر قسم کی صلاحیت ہے اُسے نہ مٹائین ضد کو چھوڑین۔ یہ پچھلی
غلطیون کی تلافی کا وقت ہے۔ یہ تدبیر اتفاق کی بہت آسان و مفید ہے۔ آسانی تو ظاہر ہے کہ
زبان کے لحاظ سے دونون قومین ایک حالت مین ہین اور مفید اسلئے ہے کہ اس سے دونون
قومون مین بہت جلد مضبوط اتحاد کی توقع ہے۔ اسکے سوا پرانے قصّون کو فسانہ سمجھین۔ محمود غزنوی کی
حملون کو مہابھارت سے بھی پہلے کا خیال کر کے بھولجائین۔ بزرگان دین طرح بادشانِ سلام کی
توہین سے احتراز کرین۔ ہر محبتی شاہ افغانستان کے اخلاق سے سبق لین۔
بابر۔ ہمایون۔ اکبر عظم۔ جہانگیر۔ شاہجہان کے پچے ایک اورنگ زیب کا تذکرہ ہی کیا۔
اگر اورنگ زیب ہی کو یاد کرنا ہے تو اسطرح یاد کیجئے کہ اُسکے سفری خیمہ گاہ کے ہمراہ کم وبیش
تیرہ سو ہند وامراء واہل دفتر ہمیشہ رہتے تھے جن کو مناصب یکصدی ذات سے لیکر چار ہزاری
پنجہزاری ششہزاری ہفتہزاری ہوا کرتے تھے۔ اورنگ زیب نے بیشتر امراء ہنود کو بات کی
بات مین دس دس لاکھ روپیہ اور اشرفیان انعام مین دیدین۔ کابل کے صوبہ پر راجہ جسونت سنگھ
کو حکمران کر دیا۔ جس نیک نیت راجہ نے اپنے لیاقت واخلاق سے اہل کابل کو دلون کو تسخیر کر لیا۔
سلاطین بابریہ نے نہ فقط ہمارے ہموطن بھائی ہنود کے اجداد کو مثل امراء اسلام کے
مناصب عالی پر ترقی دیگر ان کا اعزاز و پایہ اعتبار بڑھا دیا نہ فقط ایک بڑے رقبہ ملک پر انکو حکمرانی
فرمانروا بنا دیا نہ فقط لکھو کہا اہل ہنود کو راج کے راج۔ تعلقہ کے تعلقہ دواماً عطا کر کے زر مالگزاری
و مطالبہ سے ہمیشہ کیلئے بری کر دیا جسکی وجہ سے آجتک ہمارے ہموطن ہندو بھائی راج کرج رہے ہین
بلکہ انہین سلاطین نے مذہب ہنود کی بنیاد کو سجدہ قومی اور دنیا مین نمودار کر دیا۔
سب کو معلوم ہوکہ اہل ہنود مین مذہبی تعلیم براہمنہ کے علاوہ اورون کیلئے ممنوع تھی اسلیئے
عام طور پر نہ اسکا رواج تھا۔ نہ مذہبی کتابون کی اشاعت۔ یہان تک کہ جب بودھ مت کی حکومت
ہندوستان مین چار طرف پھیلی اور جابجا جنگ جدل نے مذہب قدیم کا تسلط معدوم کر دیا تو اُس کی
ماخوذ از پیام اودہ نمبر ۴۱۹
مورخہ ۲۷ ماہ اپریل مجریہ حبیب شاہ
عظیم آبادی
۱۵
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
