Machine transcription
بعضون کی یہ ہے رای کہ مٹدو ہو اردو
اور دفتر سرکار سے مفقود ہو اُردو
دفتر سے نہیں ہند سے نابود ہو اُردو
ہندی کی ہو توسیع تو محدود ہو اُردو
تا شیخ رہے کوئی نہ اور حسان ملازم
تھوڑے بہت اب ہیں جو مسلمان ملازم
جب لشکر اسلام میں اُردو ہوئی شائع
شامل ہوئیں ان کے بھی بزرگوں کی طبائع
سعی اپنی بزرگوں کی عبث کرتے ہیں ضائع
بھاشا نے ترقی کے دیے اسکو ذرائع
صرف ان کی گلستان کی نہیں فاختہ اردو
ان کی بھی تو ہے ساختہ پرداختہ اردو
جب یہ ہو اردو خط ہندی میں ہو سلیم
صد شکر زبان ہند کی اُردو ہو ئی تعلیم
ہو فارسی حروفونکی اگر لکھنے میں کچھہ بیم
بہتر ہو کہ انگریزی ہی حرفونمیں ہو ترسیم
کچھہ سچ ہی کا ثمرہ ہونہ کچھہ جھوٹ کا پہل ہو
اس کھیت میں گر ہے تو یہی ہوگا پہل ہو
دنیا میں رقابت نہیں یورپ کی برابر
تلوار نے لیکن نہ دکھا ئے کبھی جو ہر
ہنگامہ نیا روز ہر یان گاؤ کشی پر
تیار ہیں سر پھوڑنے کو سند رو سمبر
کے جنگ برادر بہ برادر ہنر آمد
در جنگ دوکس ثالث تیر گر آمد
ہندی میں بھی واقع ہو اگر نقطہ کی تاخیر
تقصیر کو پھر آپ بھی پڑھ سکتے ہیں تحسیر
کاتب نہ کرے ماترہ یا نقطہ جو تحریر
کاتب کی ہو تقصیر زبان کی نہیں تقصیر
اجمیر گیا کوئی تو غلطی سے مہاراج
کیا آپ سمجھہ لینگے کہ وہ مری گیا آج
ہندی ہو کہ سندی کہ فقط حرف ہوں مسطور
ممکن نہیں کل کام ہوا اور عملہ بدستور
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
