Machine transcription
۲
سے متعلق اور ابد کی پیچیدگیوں تک مربوط ہوں ہمیشہ فکر عاقبت اندیش کو متحیر و سر اسیمہ
بنا دیتے ہیں۔ اور نگاہ تدبیر نتائج پژوہی امور مستقبلہ سے تنگ کر ظلمات تقدیر میں پناہ لیتی
ہے۔ اور ایسے معاملات میں کہنا پڑتا ہے کہ العلم عنداللہ۔
قومی معاملات کی تشبیہ۔ اصول جرثقیل سے انسب واولی ہے۔ اس فن میں
بحث مادہ اور قوت فاعلہ سے کیجاتی ہے۔ انسانی یا قومی قوانین اور اہل قوانین کی بھی وہی نسبت ہے
مثلاً دو مساوی قوتین جب ایک جہت میں عمل کرتی ہیں تو نتیجہ او سے جہت میں دوچند
قوت والا پیدا ہوتا ہے اور جب متضاد جہت میں عمل کرتی ہیں تو ایک دوسرے کو باطل
کرتی ہے اور نتیجہ صفر پالا شے ہوتا ہے۔ یا ایک زاویہ اون دو قوتوں کا مورد عمل ہو
تو نتیجہ حرکت وتری پیدا ہوتا ہے۔ یعنی ایک تیسری جہت میں جو دونوں قوتوں کی جہت
سے مختلف ہوتا ہے۔ قومی خیال یا قوتوں کے عمل ہی انہین اصول پر مبنی ہین یا اُن کے
مشابہ جب ایک قوم کی افراد ملکر یا دو قومین ملکر ایک جہت میں پنا عمل کرین تو نتیجہ ان کی مجموعی قوتوں کے
برابر ہوتا ہے۔ اس توافق جہات کے عمل کو فن معاشرت مین اصطلاح اتفاق سے
تعبیر کرتے ہیں۔ اگر اوسکے برعکس یہ افراد یا قومین جہات متضادہ میں عامل ہوں تو نتیجہ
لاشے یا بدتر از لاشے ہوتا ہے اسکو اصطلاح معاشرت مین نفاق یا اختلاف سے تعبیر
کرتے ہیں۔ جب یہ انسانی قوتین ایسی نسبت سے ہون جسکو ریاضی مین میلان زوایا
کہتے ہین تو نتیجے حرکت وتری کیطرح بین بین پیدا ہوتے ہین۔ ایک بادشاہ اور
اوسکی رعیت کے خیال جب ایک جہت میں عمل کرتے ہین۔ تو نتیجہ ہمیشہ المضعاعف
قوت دینے والا اوسی جہت میں پیدا ہوتا ہے۔ اگر یہ جہت صحیح ہے تو اوس قوم کی بہبودی
و اصلاح ایک امر یقینی ہے۔
اور جب جہات متضادہ میں عمل کر رہے ہون تو اوس قوم کا زوال اسیطرح ایک امر لازمی
ہے اسیطرح جب یہ دونوں قوتین فی الجملہ کسی نقطہ خاص یا محل پر عمل کرتی ہون تو نتیجہ عمل نہ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
