Machine transcription
ٹھیک ایک کی جہت مین ہو گا نہ دوسری کی توافق مین بلکہ ایک جہت مین مین ہو گا
اور یہ پیچیدگیان بہت بڑھ جاتی ہین جب مختلف قوتون کے سلسلے مختلف مراکز پر
عمل کر رہے ہون۔ ہر مجسٹی امیر افغانستان کا گورنمنٹ برٹش کا مہمان ہند مین ہونا بھی
ایسے ہی سلسلہ مین آتا ہے۔ افغان جیسی رعیت اور اعلیحضرت امیر جیسے روشن خیال
فرمانروا۔ اور پھر انکے تعلقات اتحاد برٹش جیسی گورنمنٹ کے ساتھ اور پھر اوسکا اثر
مسلمانان ہند اور فلاح و صلاح افغانستان پر یہ سب قوتین اور عمل ایسا ہجوم و ازدحام پیچیدہ
پیدا کرتے ہین کہ اس مضمون پر قلم اٹھانا ایک نہایت دشوار امر معلوم ہوتا ہے اور ڈر معلوم
ہوتا ہے کہ ہماری کسی بحث مین وہی نقصان اور ناواقفی سرزد نہو جو فی زمانہ ہند کے
مضمون نگارون و رایے زانون کی تحریر و تقریر مین پائی جاتی ہے۔ ہماری خواہش تھی
کہ ایسے اہم مضامین ہمسے بہتر و پر زور ہاتون و قلمون سے تصفیہ پاتے مگر حالات زیادہ
دیر کے متقاضی نہین مجبوری اس کام کو شروع کیا جاتا ہے
چون آستین بوسیوم نیست در قبا معذور دار گرچه بصیغ نیا ورم
ہمنے بیان کیا ہے کہ گورنمنٹ ہند اور سلطنت افغانستان دو نظام سلطنتین جن کے
اجزا حسب ذیل ہین رعایای ہند۔ اور برٹش۔ رعایای افغانستان وہر مجسٹی امیر یہ چار
افراد قوت ہین ان کا میلان عمل اگر ایک جہت مین ہو گا تو اوسکے نتیجے چارچند قوت سے
فلاح ہند و افغانستان کے باعث ہونگے اور اسمین خلل پڑنے سے چارچند خرابی کیساتھ
نتائج پیدا ہو سکتے ہین۔ اسلئے ہم اپنا مقدس فرض جانتے ہین کہ دونون سلطنتون کے
روشن دماغ فرمان روا خلوص دل سے اپنے اپنے ملکون کی جو ترقی کی کوشش کر رہے
ہین رعایا کی ناعاقبت اندیشی و غلط فہمی سے انکے اثرون مین کمی یا کجی نہ پیدا ہونے دین
اعلیحضرت امیر کا ہندوستان مین تشریف لانا اور برٹش گورنمنٹ کا مہمان ہونا برسون
کی کوشش اتحاد کا نتیجہ ہے ہم نہین چاہتے کہ اس سلسلہ مین ایک موقع ہی کسی کو اعتراض
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
