BrowseḤabīb → page 93

Page 93

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 93 of Ḥabīb

Machine transcription

۸۴ ذہن و ذکا ذہانت و ذکاوت کیلئے یہ دلائل کافی ہیں کہ لنڈی کوتل پر بے تار کی خبر رسانی کے متعلق اور کانپور مین کارخانون کے انجیرون سے جو سوالات آپ نے کیے اُن کے جواب مین ماہرین فن نے بھی اپنی عاجزی کا اعتراف کیا۔ مستعدی ہز مجسٹی نہایت محنتی اور جفاکش ہیں۔ تمام زمانہ سیاحت ہند سے اسکا ثبوت ملتا ہے کاروبار سلطنت مین جب آپکی مصروفیت ہوتی ہے تو ایک مستعد و باخبر حکمران کے مثل ہوتی ہے بغیر ختم کیے کام کے وہ آرام نہیں فرماتے۔ بعض کا بیان ہے کہ وہ کام کم کرتے ہیں مگر جب او جسقدر کرتے ہیں وہ پیش کرتے ہیں۔ سفر ہند سے جاتے ہی اُنہون نے دورہ ملک شروع فرما دیا اور یون بھی وہ ہمیشہ اور اکثر دورہ فرماتے رہتے ہیں۔ لوگون کی شکایتون اور عرضدا شتون کو سنتے ہیں۔ لیکن احکامات کے اجرا مین تعویق سنی جاتی ہے اگر یہ سچ ہے تو اس نقص کو رفع فرمانا چاہئے۔ بہی خواہانِ اسلام کی آرزو ہے کہ کسی قسم کا نقصان نہ باقی رہنا چاہیے۔ اصول قانون ہے کہ انصاف مین دیر کرنا حکومت کو ضرر پہونچانا ہے۔ تواضع و تمکنت مامون الرشید اعظم کا قول ہے کہ شریف کی بڑی پہچان یہ ہے کہ چھوٹے سے دب جائے اور بڑے کو دبا لے۔ تواضع و خودداری مین امیر کی یہی شان ہے تمکنت شاہی کو عاجزون کے مقابل کام نہیں فرماتے۔ برابری کے موقع پر اعتدال رکھتے ہیں۔ ایک غریب لڑکے سے بے تکلف باتین کرنے مین مضائقہ نہین کیا۔ مسجد مین اپنے لیے امتیاز کی جگہ کو گوارا نہیں کرتے۔ عام مسلمانون سے زیادہ مستحق اپنے آپ کو نہیں جانتے دوستون کی صحبتون مین بے تکلف جانا۔ ملاقاتیون سے مسرت کے ساتھ ملنا اُن کا خاص طریقہ ہے۔ لیکن افسرون سے سرکاری طور پر ملنے کا جب اتفاق ہوتا ہے تو اُس وقت امتیاز مد نظر رکھتے ہیں۔ چنانچہ وائسراے کی باز دید ملاقات پر اسکا پورا ثبوت دیا۔ جیسے کہ خود داری کو خود عزیز رکھتے ہیں ویسے ہی دوسرے کی واقعی عزت کا لحاظ

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 93. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/93 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/93
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record