Machine transcription
۸۳
معاملات سلطنت وپولیٹیکل مصالح سے آپ کو باخبر کیا ہے۔ اُس سے بہتر ناممکن نہیں تو
دشوار یقینی ہے۔
تہذیب وشائستگی اعلحضرت کی تہذیب و شائستگی نے اہل مغرب کو متغیر بنادیا۔ آپکی صحبت
ذی علم اشخاص مین سے ملاؤں کے ساتہہ رہی لیکن سفر ہند وستان مین ہر موقع پر آپنے
ثابت کر دیا کہ آپ پکے مسلمان ہین مگرشکی خیالات کے مسلمان نہین جس قوم مین آپکی
پرورش ہوئی اُس پر نئی تہذیب کا سایہ نہیں پڑا مگر مہذب قومون سے تسلیم کرا دیا کہ آپ
کی تہذیب ہر گز کسی اعلیٰ درجہ کے مہذب تعلیم یافتہ شخص سے کم نہین۔
شاہ افغانستان کی شائستگی نے اُن کے ہر ملازم کو شائستہ بنادیا ہے افغانی سپاہی
مغربی سولجرون سے زیادہ مہذب ہین اُن کی تہذیب و شائستگی ترکون کی تہذیب کا کچھہ دِنوں
مین دعوے کرے گی۔
افغانی جنگجو بدویانہ زندگی بسر کرنے والی قوم جسپر نہ ہنوز مغربی سایہ پڑا اور نہ جسکو دنیا کی
سیر و سیاحت کا موقع ملا اُسکا اس حالت تہذیب پر اسقدر جلد پہنچنا محض اعلحضرت کی کرمت
تہذیب کہنا چاہیئے۔ ورنہ کہان ملک افغانستان اور کہان یہ موجودہ تہذیب شایستگی۔
اخلاق ہز مجسٹی امیر خلق محمدی کا نمونہ ہین۔ عام طور پر اخلاق برتنا۔ لوگون کیساتہہ خندہ
جبینی سے پیش آنا۔ یصفت اُن کی طبیعت ثانی ہے گفتگو مین ایسی دلکشی ہے کہ مخاطب
ہمہ تن شوق بنجاتا ہے۔ ایک انگریزی اخبار رقمطراز ہے کہ ہز مجسٹی امیر کابل ایسے اعلیٰ پایہ
کے شخص ہین جنپر ایشیا ہر کو فخر کرنا چاہئے ایک اور انگریزی اخبار کا بیان ہو کہ ظاہر کی طرح
آپ کا باطن بہی نہایت شاندار ہے۔ وہ فطرتاً تواضع۔ مہربانی خلق۔ اور تمام انسانی
خوبیون سے آراستہ ہین۔ وہ مطلق متکبر نہین۔ وہ تمام امتحانوں مین پورے اُترے
اُنکا خلق امیرون و غریبون کے ساتہہ یکسان ہے مسلمان۔ عیسائی۔ بنگالی۔ پارسی
اور عام ہند وسب ہی ایک زبان ہوکر اُن کے اخلاق کے ثناگر ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
