BrowseḤabīb → page 67

Page 67

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 67 of Ḥabīb

Machine transcription

۵۸ دروازے پر متولی صاحب بیگی دالان میں خدام تبرکات لیے حاضر تھے۔ ہر مجسٹی گاڑی سے اتر کر مع جوتے کے بغیر کسی جانب متوجہ ہوئے یا گفتگو کیے اندر داخل ہوئے۔ مزار کا دروازہ بند کرکے مراقبہ میں مصروف ہوگئے۔ جوتہ اتارنے کی نسبت نہ مجاوروں میں سے کسی نے عرض کیا اور نہ اوصاحبون میں کوئی مانع آیا۔ بعد فاتحہ خوانی کے امیر بیگی دالان میں جلوہ فرما ہوئے۔ خدام وغیـرہ طلب کیے گئے تخائف میں ایک قبضہ تلوار قبول فرمایا۔ بعدہ اکبری مسجد میں جاکر مدرسہ و طلباء کا حال استفسار کیا۔ پانچسو روپیہ طلباء کو عطا کیے۔ اس کے بعد ڈھائی دن کی مسجد دیکھی جو شکستہ حالت میں ہے۔ بارہ بجے کے قریب قیام گاہ پر رونق بخش ہوئے۔ یہہ بارہ دری سنگ مرمر زمانہ شاہی کی تعمیر آنا ساگر پر واقع ہے۔ منظر دلکش۔ مقام پر فضا ہے۔ اُسکو نہایت عمدگی سے آراستہ کیا گیا تھا۔ بعد دو پہر کے ایک مندر کا معائنہ کیا۔ زان بعد میو کالج کو دیکھا۔ اور آخر میں ورک شاپ میں تشریف لے گئے۔ دروازے پر ایک یورپین کی لڑکی نے گلدستہ پیش کیا۔ آپ نے دو اشرفی انعام دیا۔ کارخانہ کو بہت غور سے دیکھا۔ کہ ایک گاڑی کی تکمیل میں کتنے مدارج طے کرنے پڑتے ہیں۔ چلتے وقت۔ دیوان جی متولی صاحب و خدام کے لیے پانچ پانچسو روپیہ صاحب کمشنر بہادر کو دیتے گئے۔ خدام وغیرہ نے بوٹ پہن کر اندر جانے پر آزردگی کا اعلان کیا۔ مگر یہہ کسی سے نہ ہوسکا کہ اول ہی اسکے متعلق عرض کرتے تا کہ موقع شکایت اُنہیں پیش ہی نہ آتا۔ جب کہ ہز مجسٹی غیر اقوام کی دل آزاری

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 67. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/67 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/67
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record