Machine transcription
۴۷
محترم کا خیر مقدم کیا۔ اپنے ساتھ خیمہ میں لے گئے جو نہایت پر تکلف شاہانہ طور
سے اراستہ تھا۔ ہزمیجسٹی امیر نے نعام دربار پر نگاہ ڈالی اور نہ کچھ
خیمہ کی طرف توجہ فرمائی۔ ہز اکسلنسی سے باتین کرتے ہوئے اون مطلا
کرسیون پر دونون حکمران جاکر جلوہ افروز ہوئے جو ان کے لئے مخصوص تھین
بعد معمولی رسومات کے اعلیحضرت نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے سردارونگا
آپ سے تعارف کراؤن۔ پھر باری باری افغانی سردارون کا تعارف کرایا
گیا۔ بعدہ برٹش افسران میں سے ہر ایک آگے بڑھا اور ہزمیجسٹی کو سلام کیا۔
اسکے بعد ترجمان کے ذریعہ سے گفتگو شروع ہوئی ایک سے دوسرے نے اپنے
شوق و تمنا کا اظہار کیا سفر کی دلچسپی و انتظام کی خوبی کا تذکرہ مسرت
و احسانمندی کے طریقہ سے ہوتا رہا۔ کلکتہ میں تشریف لانے پر وایسرائے نے
بہت ہی خوشی کا اظہار کیا ۔ اس اثناء میں چاء آئی ۔ چاء نوشی کے درمیان
مذاق و محبت کی باتین ہوتی رہین۔ وایسرائے نے بذریعہ ترجمان فرمایا
کہ ہزمیجسٹی کے ہندوستان داخل ہونے کی خبر سنکر شہنشاہ بہت خوش ہوئے ہین۔
اس اطلاع کا نہایت گرمجوشی سے ہزمیجسٹی امیر نے شکریہ ادا کیا۔ بعدہ ہزا کسلنسی
نے نہایت متانت و تہذیب سے کہا کہ مین آج شام کو ہزمیجسٹی کے کیمپ مین
بازدید کے لئے مشتاقانہ آؤں گا۔ جسپر ہزمیجسٹی نے فرمایا کہ آپکی تشریف آوری
میرے لئے مسرت کا باعث ہوگی۔ پھر ہزمیجسٹی امیر و وایسرائے اٹھے اور خیمہ
تک ہز اکسلنسی نے آپکو پہونچایا۔ ہاتھ ملا کر رخصت ہوئے۔ روانگی کے
وقت ۳۱ توپوں کی سلامی ہوئی ۔
سہ پہر کی بازدید کے لئے وایسرائے کیمپ ہزمیجسٹی مین تشریف لے گئے
اعلیحضرت نے بھی اپنے سرداران افغان کو وایسرائے کی خدمت میں پہلے سے
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
