Machine transcription
۴۶
طریقہ کی قدر دانی مین یہ ظاہر فرمانا چاہتے ہین ۔ چونکہ سپاہ اور کوٹ پہنے ہوئے
نہ تھی اسلئے ہر مجسٹی نے بھی بارش مین اور کوٹ نہ پہنا ۴ مارچ کی تاریخ کے واقعات
مین روشنی کا واقعہ قابل تذکرہ ہے۔ روشنی کے لئے کیمپ مین بجلی کا انجن
قایم ہوا تھا۔ بوجہ بارش ونیز نئے ہونے کے سبب سے یکایک خراب
ہو کر تمام کیمپ مین اندھیرا ہو گیا ہز مجسٹی نے منتظمان مین سے مرزا منظور علیخان
کو طلب فرما کر روشنی کے گل ہونے کی کیفیت دریافت فرمائی ۔ جو اصلی
واقعہ تھا وہ عرض کیا گیا اور لیمپ وغیرہ کافی الفور انتظام ہوا تھوڑی دیر
مین انجن درست ہو گیا اور برقی روشنی بھی ہو گئی ۔ اسپر طرح طرح کی افواہین
اور لغو شهرتین شہر مین پھیلین جو بالکل بے اصل تھین ۔ بعض اخبارون نے
بھی غلط افواہ کا اتباع کیا ۔
۱۰ جنوری ۱۹۰۷ء ہر مجسٹی نے آج ہر اکسلنسی وایسرای سے ملاقات
فرمائی گو آپنے مشرقی فرمانرواؤن کی طرح تکلفات سے کام نہین لیا محض
سپاہیانہ لباس مین تشریف لائے ۔ مگر جلوس کی شان و شوکت شاہانہ تھی
ہز اکسلنسی وایسرای نے عین وقت پر سر لوی ڈین فارن سیکرٹری کے ہمراہی
مین چند ممبران و اسکورٹ رسالہ کو ہز مجسٹی امیر کے حضور مین پیشوائی
کے لئے بھیجا ۔ خیمہ کے دروازہ پر افغان سرداران نے نہایت متانت
وسنجیدگی سے ان سے ملاقات کی اور باقاعدہ ہر مجسٹی امیر کے حضور مین
پیش کرنے کے لئے لے گئے۔ اوسکے بعد جلوس (پروسیشن) شروع ہوا ۔
راستہ مین دونون کنارون پر جو لوگ استادہ تھے۔ ہز مجسٹی نہایت مسرت سے
اونکا سلام لیتے ہوئے کیمپ وایسرای تک پہونچے۔ درباری خیمہ کے
دروازہ پر لارڈ منٹو گورنر جنرل استادہ تھے جہنوں نے خلوص محبت سے مہمانِ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
