BrowseḤabīb → page 51

Page 51

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 51 of Ḥabīb

Machine transcription

۴۴ فرمایا اہلکاران مین ایک صاحب ساکن دہلی تھے جسے اعلیحضرت نے اپنے اوس خیال کا اظہار فرمایا جو نسبت قربانی کے موقع عیدالضحیٰ پر پہلے سے قائم کرلیا تھا امیر چند گھنٹون کی استراحت کے بعد باہر تشریف لائے تو موٹور یلوے کا معائنہ غور سے کیا جسکی لین تختہ شرک کی کچی پڑی پر نکالی گئی تھی۔ ٹرین مین پیٹالہ فوجی بار برداری کے خچر جتے ہوئے تھے۔ ان مین ایک نہایت شاندار موٹو گاڑی تھی جو ریاست نے اسی موقع کے لئے تیار کرائی تھی جسمین تو بچانے کے گھوڑے جتے ہوئے تھے تاکہ ہر محبتی اسپر سوار ہوکر زیارتگاہ تک دو میل کا فاصلہ طے فرمائیں لیکن اعلیحضرت نے لینڈو مین مقبرہ تک جانا پسند فرمایا۔ ساڑھے چار بجے سوار ہوئے اور قریب پانچ معہ اپنے سرداران و نیز منتظم مہمانداری کے مقبرہ پر پہونچے اعلیحضرت داخل حجرہ ہوکر قریب پونے دو گھنٹہ کے اندر رہے پونے سات بجے برآمد ہوئے متولی سے بہت سی باتین کین اور ایکہزار روپیہ عنایت فرمایا۔ ہز محبٹی نے چھوٹی سی فارسی کتاب میں جسکی جلد مطلا تھی مندرجہ ذیل عبارت پڑھی۔ واضح ہو کہ اس قبر من فانی میر شیخ احمد ؒ کی لاش مدفون ہے۔ شیخ احمدؒ موصوف خلیفہ ثانی حضرت عمرؓ کی اولاد سے تھے اور مجدد الف ثانی کے لقب سے مشہور تھے۔ شیخ ممدوح کے آبا واجداد ترک وطن کر کے عرب سے ترکستان آئے ان کے دادا امام محمد ؒ خاندان مین پہلے شخص تھے جو سرہند مین قیام رکھکر یہین مدفون ہوئے شیخ احمد ؒ غالباً ۹۷۱ ہجری عہد اکبری مین پیدا ہوئے۔ انکی شہرت دہلی تک پہونچی امرا و اراکین ارادتمندانہ حاضر ہونے لگے لیکن جب اُنہون نے اکبر کے خلاف فتویٰ دیا تو بادشاہ معہ اعیان سلطنت کے ان سے پھر گیا اور اہانت کی گئی۔ عہد جہانگیری مین غیر ہر دلعزیزی کا یہ نتیجہ ہوا کہ شاہی قیدی کی حیثیت سے چھہ ماہ تک قلعہ گوالیار مین محبوس رہے اور پھر کچھ عرصہ تک بادشاہ نے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 51. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/51 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/51
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record