BrowseḤabīb → page 52

Page 52

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 52 of Ḥabīb

Machine transcription

۴۳ ساتھ رکھکر بعدہ خلعت دیگر رخصت کیا۔ اس واقعہ کو جہانگیر نے اپنی تزک میں تحریر کیا ہے۔ تریسٹھ سال کی عمر مین اس جہان فانی سے رحلت فرمائی۔ اورنگ زیب کے بڑے شہزادہ شاہ عالم کی صاحبزادی نے مقبرہ بنوایا۔ اور ہر طرح کے سامان سے اراستہ کیا۔ ۱۱۲۸ ہجری بین بند اسکھ نے اس مقبرہ کو لوٹا پھر ۱۱۲۹ ہجری مین تاراج ہوا۔ اب ایک معمولی حالت مین ہے۔ متصل مقبرہ کے پرانا قلعہ و گوردوارہ ہے اس قلعہ مین گورو گوبند سنگھ کے دولڑکے فوت ہوئے تھے اعلیحضرت نے گوردوارہ کو دو سو روپیہ عنایت کئے اور فرمایا کہ ما بدولت کابل کے گورو واره کا بھی خاص خیال رکھتے ہین۔ بعدہ فرودگاہ پر آکر نماز مغرب ادا کی۔ ۱۰ بجے شب کو اسپیشل ٹرین پر سوار ہوئے اہلکاران و کارپردازان ریاست جو پلیٹ فارم پر حاضر تھے اونکا سلام بخندہ جبینی قبول فرمایا اور داخل سیلون ہوئے۔ ۹ جنوری ۱۹۰۷ء صبح سات بجے ٹرین جلیسروڈ پر پہونچی یہان صبح کی چار تہی۔ خفیف خفیف ترشع ہو رہا تھا۔ اسوجہ سے خود بدولت باہر نہ برآمد ہوئے مگر سرداران افغانی و برٹش افسران مین اکثر اوترے او نہون نے انتظامی خوبی پر اظہار مسرت کیا۔ قریب ۹ بجے دن کے ٹرین آگرہ جنکشن پر رکی جہان ہز مجسٹی و مہمانون و افسران ہمراہی نے تبدیل لباس کیا اور وقت سے ایک گھنٹہ بعد ٹرین آگرہ فورٹ پر پہونچ گئی ریلوے اسٹیشن پر۔ سرجے پی ہیوٹ لفٹنٹ گورنر ممالک متحدہ استقبال کے لئے معہ اپنے اسٹاف و ہفت دہم نیزہ داران کے اسکورٹ و سر جان اسٹینلی چیف جسٹس سر الفر گیسلی لفٹنٹ جنرل کمانڈنگ معہ اسٹاف و دیگر معزز برٹش افسران ویورپین لیڈیز و جنٹلمین و نیز چند ہندوستانی عماید حاضر تھے۔ ریلوے اسٹیشن جھنڈیون و پہولون سے خوب آراستہ تھا

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 52. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/52 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/52
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record