BrowseḤabīb → page 39

Page 39

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 39 of Ḥabīb

Machine transcription

مضبوطی سے قایم ہو گئے یہ بات کسی عہد نامہ سے حاصل نہو سکتی تھی۔ امیر صاحب کی تقریر بعد واپسی ہند کا خلاصہ مسٹر مورے نے بیان کیا ”امیر صاحب نے فرمایا کہ گورنمنٹ کے افسران نے پولیٹکل معاملات کے متعلق کبھی ایک لفظ نہیں کہا وہ اپنے عہد پر قایم رہے ۔ لیکن مین نے جب کبھی موقعہ دیکھا تو بالواسطہ طور پر کسی معاملات پر جو ملک وقوم کے فایدے کے تھے گفتگو کی لیکن فریق ثانی نے کبھی اسکا نامناسب فائدہ نہ اٹھایا اور نہ اس معاملہ کا میرے سامنے ذکر کیا۔ لارڈ منٹو کا پیام دعوت ایسے مناسب الفاظ مین تھا کہ مجھے اسکے قبول کرنے مین تامل ہوا۔ جو پیام سٹر لنسنی نے بھیجا وہ لارڈ کرزن سے مختلف تھا۔ جو پیام دعوت دہلی دربار کے موقعہ پر میرے پاس آیا تھا۔ مینے عزم مصمم کر لیا تھا کہ دہلی دربار کے موقعہ پر خواہ کچھ ہو ہر ایک خطرہ کو برداشت کرونگا۔ اور اگر ضرورت ہوئی تو اپنی سلطنت اور اپنی جان کو ہی قربان کر دونگا۔ مگر اس دعوت کو ہر گز قبول نہ کرونگا جو مجھے دہلی دربار مین شامل ہونے کے لئے دی گئی ہے مسٹر مورے نے کہا کہ ابن معاملات پر بحث کرنا بڑی سنجیدہ بات ہے لیکن مجھے یہ اطمینان ہے کہ اسکے بعد گورنر جنرل ہند کو ہوم گورنمنٹ نے جس حکمت عملی پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اب تک اسکا نتیجہ نہایت اطمینان بخش ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ لارڈ کرزن نے افغانستان کے ساتھ تعلقات نازک کر دئے تھے اور غالباً تحکمانہ پیام دعوت بھیجکر امیر صاحب کو نارضامند کر لیا تھا۔ یہ امر انگلستان کے مسئلہ سرحدی پالیسی کے خلاف تھا۔ یہ امر کس قدر اطمینان بخش ہے کہ مسٹر مورے اور لارڈ منٹو۔ لارڈ کرزن کی حکمت عملیوں کے خلاف ہیں۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 39. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/39 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/39
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record