Machine transcription
۲۷۴
و قابلیت سے وہ اپنے فرایض کو انجام دین۔ اور وہ مارشل اسپرٹ پیدا ہو جسکے لئے
ہمارے بہادرالوالعزم بزرگان سلف نامور ہین۔ مذہبی علوم مین بھی ایسی ہی ترقی
کرین جیسے دنیوی علوم مین اونکو عمدہ اخلاق و تہذیب سکھا ؤ و تربیت دینے کے
لیے روحانی معلم ہون جنکے مذہبی تقدس و دینی تبحر کا مرتبہ قوم مین مسلم ہو اور وہ شایستہ
اخلاق وعمدہ ترین صفات کا نمونہ ہون ہر دیکھے مسلمان گروہ گروہ اور جوق جوق نظر
آئین جو اخلاق و شرافت کے زیور سے مزین۔ جنکے دماغ علم کی روشنی سے منور
جنکے خیالات پاکیزہ ۔ رائین سلیم جنمین قومی جوش اسلامی حمیت کوٹ کوٹ کر بھری ہو
قوم کے پر زور عنصر۔ ملک کے سچے خیر خواہ۔ اور سلطنت کے طاقتور بازوجو قومی عزت
قایم رکھنے اپنے ملک کو دشمن کے حملہ سے بچانے ۔ اور گورنمنٹ کی اطاعت مین
وفاداری و نمک حلالی کے جوہر دکھانے مین ثابت قدم ہون اونمین ایک گروہ ہو
جو امریکہ دیورپ و جاپان مین اشاعت اسلام کے لئے زبان سے قلم سے سرگرمی
کے ساتھ مصروف رہے۔ ایک جم غفیر ہو جو تمام روی زمین پر اپنے ملک کی مصنوعی
دست درتی اشیاء کو جہازون مین بھر بھر پہنچاتا و پہلاتا۔ اور بحری و بحری ملکون مین اپنی تجارتی
قوت کا نقشہ جماتا اور قومی دولت بڑہاتا نظر آئے۔ او نمین مین ایک گروہ ہو ایجا د
و اختراع سے نئے نئے صنعتین و نئی نئی چیزین پیدا کرتا اور مہذب قومون کے
صناعون سے مقابلہ کرتا دکھاے دے۔
ایک جماعت محققین علما و فضلا کی ہو جنکے دماغی محنتون و ذہنی سرگرمیون سے
علمی دائرہ ہر روز وسیع ہوتا جائے۔ واعظ جدا ہون جو قوم کو خوفناک برائیون سے مطلع
کرتے رہین۔
کچھ ان مین ایسے ہون جو کئیکر کر زمین کا چکر لگا چکے ہون۔ اور مختلف ملکون
اور قومون کے حالات دیکھکر اپنے ملک وقوم کے حالات سے موازنہ کر چکے ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
