BrowseḤabīb → page 284

Page 284

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 284 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۷۵ اپنی سیرو سفر سے قوم کے عیوب و خرابیان پر تنبہ کرچکے ہین۔ غرضیکہ اونین ہر قسم اور ہر طبقہ کے لوگ ہون جو قوم و ملک کے سچے بہی خواہ قومی دولت قومی جاہ حشمت قومی عزت۔ قومی تہذیب کے ترقی دینے مین یکسان بے چین و یکسان مصروف ہون اونین علمی سوسائٹیان۔ مذہبی انجمن۔ اخلاقی کلب۔ صنعت و حرفت کے کارخانے۔ تجارتی کمپنیاں۔ کتب خانے۔ کالج موجود ہون تاکہ ایک سرے سے دوسرے سرے تک قوم کے اجزا متحرک و موجزن ہون اور ملک مین ایک تنفس بھی بے شغل نہ پایا جائے۔ ترقی کے لیے جغرافیے حیثیت۔ مقامی حالت۔ گورنمنٹ ہند سے اتحاد پوری آزادی۔ روس و انگلستان کا متحدالاعراض ہونا۔ بجز انگلستان نہ کسی سلطنت کے کا سفیر۔ نہ غیر قوم کا مشنیری۔ ہر طرح امن و امان زمانہ موافق۔ قوم قوی القویٰ صحیح الدماغ مستقل المزاج۔ پابند مذہب۔ محنتی۔ جفاکش اور ہر زمانہ کی ضرورتون کا اوسمین احساس۔ غرضیکہ سامان سب قابل اطمینان مہیا ہین۔ پس کچھہ وقت اور فضل خدا درکار ہے جو ہر ترقی کرنے والے ملک و قوم کے لئے لازمی ہے۔ معاہدہ روس و انگلستان جو حال مین ہوا ہے ممکن ہے کہ اسکا آیندہ افغانستان پر کوئی اثر مرتب ہو مگر سمجھ دار و قومی قوم ہر حال مین یارو اغیار سے نفع ہی اوٹھاتی ہے۔ جس فرمان روا کو امیر عبدالرحمن خان جیسے دانشمند۔ مصلحت بین۔ مدبر۔ دعررض حکیمانہ خیال حکمران سے بی بہا نصایح و تربیت حاصل ہوئی ہو۔ اور جو خود بھی روشن خیال رفتار زمانہ سے آشنا۔ قومی ضرورتون سے باخبر ہے اسکی ذات سے ہر طرح امیدین بہبودی و بہتری کی ہین۔ اب ہم بارگاہ صمدیت مین خلوص سے دعا کرتے ہین کہ اعلیٰحضرت شاہ افغانستان ہر مجسٹی امیر حبیب اللہ خان خلداللہ ملکہ کی حیات مین سلطنت کابل اوج کمال کو پہنچے حاشیه: له معاہدہ انگلستان و روسیہ کا سفیر یہان قائم ہو۔ مؤلف

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 284. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/284 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/284
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record