Machine transcription
۲۷۳
ہوتی ہے۔ تاریخ خاص کو دیکھتے تو ایک زمانہ ایک قوم۔ ایک ملک۔ ایک سلطنت
ایک شہر۔ ایک خاندان۔ ایک شخص یا ایک موضوع خاص پر بسیط بحث کیجاتی ہے۔
تاریخ خاص کی بہت مثالین ہین مثلاً تاریخ تمدن جسمین کسی قوم یا ملک یا زمانہ کی تہذیب و
تمدن کے مسلسل حالات بیان کئے جاتے ہین۔ اسیطرح علوم کی تاریخ۔ اخلاق صنعت
حرفت۔ تجارت۔ مذہب۔ نظم سلطنت۔ فلسفہ۔ شاعری۔ زبان۔ ایجاد و انکشاف
قانون۔ رسم و رواج۔ بحری و بری معرکے۔ فوجی انتظامات۔ ریلوے۔ ٹیلیگراف
اسٹیمر و انجن۔ ڈاک۔ تجارتی کمپنیون کی تاریخ جن مین واقعات کو ترتیب دینے اور
اونکے اسباب و نتائج نکالنے۔ ایک سلسلہ کو دوسرے سلسلہ سے مربوط کرنے پر
نہایت شرح و بسط سے بحث کی گئی ہے۔
اسی پر آپ علوم ریاضیہ کو قیاس کرین جسمین۔ علم حساب۔ مساحت۔ ہندسہ
مثلث مستوی و کردی۔ جبر و مقابلہ۔ فصول۔ مخروطی بالہندسہ وبالجبر حساب الکلیات
حساب الجزیات۔ حرکت۔ سکون۔ ہیئت۔ موسیقی وغیرہ شامل ہین۔
علوم طبیعہ جسمین علم طبعی۔ کیمیا۔ برق۔ مقناطیس۔ آواز۔ ہوا ۔ آب۔ روشنی
حرارت حیوانات ۔ نباتات ۔ جمادات۔ افعال الاعضا۔ تشریح۔ طب۔ علم الارض
جغرافیہ۔ حوادث۔ جویہ وغیرہ داخل ہین۔
دیگر علوم جیسے فلسفۃ النفس والقوی۔ علم تمدن۔ قوانین۔ علم الاخلاق
اقتصاد سیاسی سیاست۔ فلسفہ مذہب۔ فلسفتہ الامثال وغیرہ ہین۔
علوم کے دائرہ کو روز بروز وسعت ہے۔ کوئی پیشہ کوئی کام کوئی فن اور کوئی ہنر نہین
ہے جسمین ان علوم کی مدد سے ترقی نہوتی ہو۔
مسلمانون کو مہربان مربی کی ضرورت ہے جو اونکو تجارت و صنعت و حرفت کے
سامان مہیا کردے اونکو تعلیم دلائے تاکہ اونکے دماغ شگفتہ۔ دل زندہ ہون ہوشیاری
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
