Machine transcription
۲۶۸
(۱۴) غلے کے انبار خانے اور صلح خانے ہمیشہ بھرے رکھیں۔
(۱۵) محکموں کے قوانین اور ملکی عدالتوں کی توسیع کریں ملک کی ترقی و تہذیب کے
لحاظ سے قانون میں اصلاح کرتے جائیں۔
(۱۶) نئی سٹرکیں بنوائیں مگر ریل و تار کا بنوانا اسوقت تک ملتوی رکھیں جب تک ہمارے
پاس ملک کی حفاظت کے لیے کافی فوج جمع نہ ہو جائے۔
(۱۷) محکمہ مخبری و خفیہ پولیس کو ہمیشہ اچھی حالت میں رکھیں۔
(۱۸) معدنیات و دیگر ذرایع دولت سے فائدہ اُٹھائیں۔
(۱۹) کبھی غیر ملک والے کو ریل یا معدنیات کا ٹھیکہ نہ دیں بلکہ خود ریل بنائیں اور کانیں
کھودیں اگر غیر ملک والوں کو اجارہ دینے کی ضرورت و مصلحت ہو تو کم کم اجارے دئے
جائیں۔ اور اون اقوام کو دئے جائیں جنکے ملک ہمارے ملک سے متصل نہون مثلاً
اطالے ۔ امریکن ۔ جرمن بلکہ یورپین ملازموں کی ضرورت پیش آئے تو بہی انہیں لوگوں
کو ترجیح دیں۔
(۲۰) اپنے قول اور وعدہ پر ثابت قدم رہیں۔ ہمیشہ جھوٹے وعدہ شکنی سے احتراز کریں
(۲۱) جب ریل و تار لگانے کا وقت آئے تو پہلے ملک کے اندرونی حصہ میں سرحدوں
سے دور بنائیں۔
(۲۲) جب افغانستان کو سمندر تک رسائی ہوگی تو ملک بہت جلد دولتمند و آسودہ
حال ہو جائیگا۔ افغانستان کا جنوبی و مغربی کونہ خلیج فارس و بحر ہند سے ملا ہوا ہے اور
اوسی کے قریب ایک چھوٹا سا میدان قندہار ۔ بلوچستان ایران اور کراچی کے درمیان
واقع ہے میرے بیٹون اور جانشینوں کو چاہیے کہ ہمیشہ اوس کونے کی تاک میں رہیں
(۲۳) مختلف ممالک کی طرز حکومت پر غور کریں جو طریقہ زیادہ پسندیدہ ہو اور حسب
حال ملک ہو اوسے اختیار کریں۔ میرے نزدیک بہترین اصول حکمرانی وہ ہے جو دنیا کے
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
