Machine transcription
۳۶۷
(۴) ہمیشہ اوس سچے حکمت عملی کی پیروی کرنا چاہیئے جو ہمارے مذہب نے ہمکو سکھائی ہے
یعنی ہر دشواری کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو اور خدا پر بھروسہ کرو ۔
(۵) کوئی یورپین ملک میں آباد ہونے پائے جس وقت کوئی یورپین ملازم یا کاریگر یا معلم
اپنا کام ختم کر چکے اور اہل ملک کو بخوبی کام آجاوے اور وہ اوسکی تعلیم کے محتاج نہ رہیں
تب اوسکو ہدایت ہو کہ پیر وہ اپنے ملک کو واپس جائے ۔
(۶) اگر افغانستان کو ایک عظیم الشان سلطنت بنانا چاہتے ہیں تو اتفاق کی قدر کریں
کل شاہی خاندان ۔ امراء اور رعایا سب یک دل یک رائے ہمخیال ۔ متفق الاغراض
ہو کر اپنے گھر کی حفاظت کریں ۔
(۷) اگر با وجود صلحناموں کے انگریز میرے خاندان کے دشمنوں کو مدد دیں تو اوس حالت
میں بہادروں کی طرح لڑ کر فیصلہ کر لیں اپنے دشمن کو ملک سے نکال دیں اگر خود شکست
کھائیں تو انگریزوں کے خلاف کسی دوسری سلطنت کی حمایت میں جاویں ۔
(۸) بمقابلہ متوسلین برطانیہ کے روس کے متوسلین سے زیادہ ہوشیار رہیں ۔
(۹) میرے بیٹے کو چاہیے کہ قوم پر ثابت کردے کہ وہ ایک مستقل مزاج مصائب الرآ
جفاکش اور محب وطن بادشاہ ہے ۔
(۱۰) اس درجہ خود رائے نہو کہ کبھی اپنے مشیروں سے مشورہ نہ لے اور نہ کوئی مشیر اسکے
مزاج میں اتنا دخیل ہو کہ اسے موم کی ناک بنائے ۔
(۱۱) ملک میں ہر شخص میرے لیکر فقیر تک اسبات کا مجاز ہو کہ کسی معاملہ میں اگر وہ بادشاہ
کو اطلاع دینا چاہے تو براہ راست خط و کتابت کر سکے ۔
(۱۲) علاوہ روزانہ فرائض کے اپنا علم و معلومات بڑھانے کیلئے کوئی وقت مقرر کریں ۔
(۱۳) سلطنت کے استحکام کے لئے فوج کی جانب توجہ اور اوسکا نو ایجاد اسلحہ سے مسلح ہونا
جدید فنون جنگ کی کتابیں پڑھنا نہایت ضروری ہے ۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
