BrowseḤabīb → page 27

Page 27

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 27 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۸ پھر محمود شاہ کو ہوئی۔ سردار فتح خان کے ذریعہ سے ہرات فتح ہوا ۔ با عذابے فیروز الدین کے محمود شاہ نے اپنے مہربان دمددگار سردار فتح خان وزیر کو اندھا کراکے قتل کرا دیا ۔ جب یہ خبر عام ہوئی تو خاندان بارک زئی موجودہ حکمران کے اجداد کو غصہ آیا نہیں بھائی فتح خان کے موجود تھے جنہین ایک سے ایک بہادر و قابل تھا ۔ اور دوست محمد خان اپنے سب بھائیوں میں ممتاز بہادر تھے یہ سب اپنے بارک زئی قبیلہ کو ہمراہ لیکر انتقام پر آمادہ ہوے محمود شاہ کو مارکر بھگا دیا اوس نے ایران مین جاکر پناہ لی پھر شاہ شجاع کو پنجاب سے بلا کر بادشہ بنا دیا ۔ شاہ شجاع نے تخت پر بیٹھتے ہی اپنے محسنون کو کاروبار سلطنت سے بیدخل کرنا چاہا ۔ اسپر تلوار چلی ۔ شاہ شجاع افغانستان چھوڑ کر لدھیانہ مین انگریزون کی پناہ میں آئے اور خواہاں امداد ہوئے ۔ بعد شاہ شجاع کے تیمور کے ایک بیٹے کو تخت نشین کیا جو اپنی غلطی سے معزول ہوا ۔ اسوقت افغانستان کو بے بادشاہ کے دیکھکر مہاراجہ رنجیت سنگھ نے زور پکڑا اور پشاور کا رخ کیا ۔ محمد اعظم خان و دوست محمد خان دونون فوج لیکر مقابلہ پر آئے مگر نوشہرہ پر شکست کھا کر واپس ہونا پڑا۔ یون بہت سا علاقہ افغانستان کا سکھوں کے ہاتھ گیا اسکے بعد افغانستان مین طوائف الملوکی ہوئی ۔ جو جہان تھا خود سر بن بیٹھا ۔ قندہار و غزنی دوست محمد خان اور اونکے بھائیون کے قبضہ مین تھے لیکن باہم سلوک نہ تھا۔ اس لئے پھر شاہ شجاع نے سر نکالا مگر شکست کھا کر لدھیانہ چلا آیا ۔ دوست محمد خان نے رفتہ رفتہ اپنا اقتدار حاصل کیا اور افغانوں نے او نھین اپنا امیر بنالیا۔ دوست محمد خان اور انکے جانشین شاہ شجاع کئی دفعہ افغانستان کا بادشاہ ہوا چونکہ اوسمین افغانون کی دلداری و نظمی صلاحیت بالکل نہ تھی اسلئے اوسے ہر دفعہ معزول اور افغانستان سے دست بردار ہونا پڑا۔ اوسے تخت پر بیٹھتے ہی ایسے حامی کی تلاش تھی جو وقت پر مدد دیسکے اسی زمانہ مین روس ہندوستان کی جانب رخ کر رہا تھا۔ زار روس ونپولین بونا پارٹ کے باہم اعلیٰ درجہ پر دوستی ویکجہتی کے مراسم تھے اسلیے مشہور ہوا کہ

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 27. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/27 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/27
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record