BrowseḤabīb → page 26

Page 26

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 26 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۷ سرحد کشمیر ترکستان ۔ سندہ ۔ بلوچستان و خراسان کو اپنی سلطنت میں شامل کر کے خراج لیا ۔ تیمور نے قندہار کے بجاے کابل کو اپنا پایہ تخت قرار دیا۔ اس نے بتیس سال تک نہایت شان سے سلطنت کی۔ اسکے مرتے ہی سلطنت میں بدملی پھیلی۔ اسکے سات بیٹے ہمایون شاہ ۔ محمود شاہ ۔ زمان شاہ ۔ عباس شاہ ۔ شجاع الملک ۔ شاہ پور ۔ فیروز الدین تھے منجملہ انکے زمان شاہ تیسرے بیٹے کو سردار پائندہ خان بارک زئی کی امداد سے تخت کابل نصیب ہوا۔ اگرچہ ہمایون و عباس نے مخالفت بھی کی مگر سردار پائندہ خان وغیرہ کی کوشش سے زمان شاہ کی سلطنت قایم ہو گئی اندرونی جھگڑوں سے نجات پاکے۔ زمان شاہ نے دومرتبہ ہندوستان کا رخ اور پنجاب میں اپنی حکومت کو مضبوط کیا۔ مہا راجہ رنجیت سنگہ کی حکومت کی بنا بھی اِسی کے ہاتھ سے پڑی۔ لیکن جب وہ ہندوستان آتا تھا شاہزادہ محمود علم بغاوت بلند کئے بغیر نہ رہتا تھا۔ بالاخر سردار پائندہ خان کے مشورہ سے زمان شاہ نے طرفداران محمود شاہ کا قلع قمع کرنا شروع کیا ۔ یہ دیکھکر مخالف سہم گئے اور پائندہ خان سے انتقام لینے پر آمادہ ہوئے زمان شاہ نے حاسدوں کے اغوا سے اپنے محسن و مددگار وزیر کو مروا ڈالا ۔ ایسوجہ سے سردار فتح خان پسر سردار پائندہ خان نے محمود شاہ پسر تیمور شاہ کو برانگیختہ کر کے زمان شاہ کو معزول اور محمود شاہ کو تخت نشین کیا۔ محمود شاہ و شجاع الملک | شیر محمد خان جو پائندہ خان کا حریف تھا۔ یوں سردار فتح خان کو چوے کار آتا اور اپنی وزارت کو جاتا دیکھ نہ سکا۔ اوس نے شجاع الملک فرزند پنجم تیمور شاہ کو ہمراہ لیکر محمود شاہ پر فوج کشی کی کئی لڑائیاں ہوئیں ۱۸۰۳ء میں شجاع الملک و شیر محمد خان محمود شاہ پر غالب آئے شجاع الملک تخت نشین ہو کر شاہ شجاع کہلائے ۔ کچھ عرصہ کے بعد اپنے صوبہ دار کشمیر پر چڑھائی کی۔ اتفاق دیکھئے صوبہ دار کے ہاتھ سے مغلوب ہونا پڑا اب سردار فتح خان کو پہر موقع ملا۔ اوس نے پھر محمود شاہ کو بادشاہ بنا دیا۔ شاہ شجاع کو ملک سے نکال دیا اسوقت ہرات فیروز الدین فرزند ہفتم تیمور کے قبضہ میں تھا ہرات کی خواہش کامران ۳

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 26. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/26 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/26
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record