Machine transcription
٢٦٠
جسکے لیئے بہترین مواقع درکار ہیں ۔ کوئی قوت اپنا عمل پورے طور پر نہیں کرسکتی
جب تک اسکو وسعت مقامی حاصل نہ ہو ۔ اسی لیے تمام عالم کی تاریخ دیکھنے سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ کسی قوم نے مدارج ترقی طے نہ کیے ۔ جب تک اُس کو
بہترین مواقع اطراف خارجیہ سے حاصل نہوئے ۔
للہ الحمد افغانستان جو قدرتی اوصاف میں اس قدر نام آور ہے ۔
اور اتفاق سے ابھی تک پوری ترقی کا اُسے موقع نہیں ملا ۔ اعلیٰ حضرت جیسے
وسیع الخیال فرمانروا کی فرمان روائی میں ہے ۔ موقع یمین ویسار موجود ہیں ۔
اعلیٰحضرت کو اس امر کی سچے طور پر اپنے دل میں تصفیہ کی ضرورت ہے ۔ کہ کام
میں لانے کے لیے سلطنت یمنہ یا سلطنت یسرہ انسب و اوفق ہے ۔
اس کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہر سلطنت کو اپنی حفاظت کے لیے ایک
خاص احتیاط کی ضرورت ہے اور اپنی قوت پر خاص حد تک منحصر رہنا چاہیئے
جس طرح حد سے زیادہ عدوان ومخالفت متضاد وجہ وصیح ہے ۔ اوسی طرح
انحصار لا ینبغی مورث ضعف ورکاکت ہے ۔ اور کبھی خالی از خطر نہیں اس
حد اعتدال کو نظر میں رکھنے کے بعد ایک ترقی کرنے والے افغانستان
جیسے ملک کو حاجت ہے کہ اپنی تجارت ۔ تعلیم ۔ صنایع ۔ استعمال معدنیات
طب ۔ تمدن ۔ سامان و آلات حرب ۔ دولت ملک کے لیے کسی متحد الاغراض۔
مغربی سلطنت سے مستفید ہو۔ اور اس استفادہ کے لیے صرف دوسلطنتین
روس۔ برٹش اُسکے قریب ہیں۔ ہم کو سلطنتی تعلقات سے بحث کرنے کی
ضرورت نہیں۔ اتنا لکھنا کافی ہے کہ روس بجائے خود وحشت کی حالت میں ہے
اور گو کیسی ہی وسیع سلطنت ہو مگر اُس کے اصول سلطنت ہرگز اس قابل نہیں
کہ دوسرے اُن سے نفع اُٹھائیں ۔ وہ اصول جو نظم سلطنت قائم رکھنے کے لئے
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
