Machine transcription
۲۵۹
ہوسکتی ہے ۔ مثلاً دو مخالف قوتین برابر کی ہین ۔ اور ایک قوت ان سے کم
تو صاف ظاہر ہے کہ جسطرف اس کم قوت کا میلان ہوگا۔ اُس کا مجموعہ
دوسری قوت مخالف منفردہ سے بہت زیادہ ہوجائیگا۔ اسیلیے وسیع النظر
مدبران سلطنت ہند کا فرض ہے کہ وہ کابل جیسی قوت کو اپنی سلطنت کے
بقا و ترقی کی خاطر ایک فیکٹر یا جزو اتحادی سمجھین۔
دونون سلطنتون کے ہوا خواہوں کو مبارکباد کا مقام ہے کہ سلطنت
ہند کی عنان جن ہاتہون مین ہے۔ اُن کا طرز عمل اسی اصول پر مبنی ہے۔ اور
اُنہون نے قدمی درمی سخنی اس باب مین کوئی دقیقہ اُٹھا نہین رکھا۔ اور ایک
مبارک علامت ہے کہ حال کے فرمان روائے افغانستان ایسے روشن خیال
ترقی پسند ہین جنہوں نے با وجود ملکی دفتون کے ایسے موقعون سے بڑے مردانہ
طور پر فائدہ اُٹھایا۔
ایشیا کی تاریخ مین شاید یہ پہلی مثال ہے کہ ایک ایشیائی بادشاہ ایک
یورپ کی سلطنت کا اس طور پر مہمان ہوا اور جانبین سے اس طور پر روابط اتحاد
و مرافقت مستحکم ہون۔ نظر غائر بین سے پوشیدہ نہین رہ سکتا کہ اس قسم کے
روابط بڑہانے سے اعلحضرت اس امر کی ضرورت سمجھتے ہین کہ افغانستان کی
آیندہ ترقی کِسقَدَر سلطنت ہند کی دوستی پر منحصر ہے۔
سچا بیان اور خاصکر کسی کمی یا ضعف کے متعلق ایک امر ناگوار سا ہوتا ہے
الحَقُّ مُرَّۃٌ ایک متفق علیہ مثل ہے جو شخص افغانستان کا سچا خیر خواہ ہے اُسکو
اس امر کے اصرار کرنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان مین جہان بہترین جواہر
عقل و دانش۔ قوت و بنیش کے بالقویٰ موجود ہین۔ اوسی کے ساتھ اون مین
فعلیت کی ضرورت ہے۔ گویا مرتبہ امکان سے مرتبہ عمل مین آنا باقی ہے
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
