BrowseḤabīb → page 267

Page 267

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 267 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۵۸ کی جاتی ہے۔ تو گو بظاہر عارضی طور پر کامیابی سمجھی جائے۔ یا اس حساس مدبر کے لیئے تھوڑی دیر کو مایہ افتخار ہو۔ مگر اس قوم کی حیات مجموعی مین وہ ایسا ناپاک دھبہ اخلاقاً سمجھا جاتا ہے جو ابدالآباد تک حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیغرض خیال کرنے والے کیلئے یہ بحث ایک عجیب دلکش مناظرہ ہے کہ افغانستان و ہند کی سلطنتون مین کس قسم کے روابط و اتحاد رہنا چاہین خاصکر ایسی حالت مین کہ روس کے اغراض سلطنت ہند کے موافق نہون۔ اس مین شک نہین کہ گورنمنٹ ہند ایک نہایت با وقار۔ اور حدِ کمال تک پہونچی ہوئی سلطنت ہے۔ مگر کیا کوئی شخص اس کہنے کی جرأت کر سکتا ہی کہ اسکو افغانستان جیسے ہمسایہ سے اتحاد کی ضرورت باقی نہین رہی۔ کسی مرتبہ کا زبردست صاحب علم یا صاحب ثروت آقا ہو مگر کیا وہ کہ سکتا ہے کہ کسی وقت مین ایک ادنیٰ ملازم اس کو نقصان نہین پہونچا سکتا۔ مثلاً بیماری۔ یا تنہائی کی حالت مین ڈاکٹر یا دوسرے معاونون کی مدد میسر آنا۔ بھی اسی ادنیٰ نوکر کی معاونت پر منحصر ہوتا ہے۔ سلطنت کسی مرتبہ کمال یا استحکام پر ہو مگر یہ نہین کہا جاسکتا کہ خود اُس کی رعیت سے کیا خطرے پیش آسکتے مین یا دوسرے سلطنت گو اس درجہ کی نہ ہو اسکو کسقدر نفع یا نقصان پہونچا سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہہ کہہ لیجئے کہ سلطنت قوی تر کو سلطنت ضعیف سے اُتنے موقع ہراس و معاونت کی نہین پڑتی۔ جتنے سلطنت ضعیف تر کو مگر جب ایک تیسری قوت برابر کی رقیب ہو رہی ہو تو اُس قوت کا جو حد مشترک کے طور پر فیمابین سلطنتین واقع ہے۔ اندازہ اُس کی قوت اصلی سے نہین کرنا چاہیے۔ بلکہ اُس قوت سے اندازہ کرنا چاہئے۔ جو اُس کو ایک قوت سے ملکر دوسرے فریق مخالف کو مقابل مین حاصل

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 267. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/267 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/267
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record