Machine transcription
۲۵۳
انہین کے بکھیٹرون مین وہ دن تو سارا
نکل جائیگا کون ہے پہر ہارا
اس عنوان پر اگر ہم تفصیلی لکھنا چاہین تو دفتر ہو جائے اور داستان ختم نہو ہمنے
ہندوستانی کمیٹی کا ایک ادہورا نا تمام اور اجمالی خاکہ دکہلایا ہے۔ اگر اصلی صورت مع خط
و خال پیش کی جائے تو پبلک کو عجیب و غریب جلوے نظر آئین۔
اسکا ہم کو اقرار ہے کہ فقیر صاحب کے خوش تدبیر ہوشیار مصاحب
نصیب ہونے مین شک نہین۔ بخت و اتفاق نے جس چھوٹی ملازمت سے
انہین اس ترقی کے زینہ پر پہنچایا یہہ انہین کا حصہ ہے۔ میری مال
ٹونک مین جو بات اُنہون نے چند دنون مین حاصل کی لوگون کو پشتون
مین جاکر نصیب نہین ہوتی۔ تمام ریاست مین دخل بختیار عزل و نصب سب
اپنے ہاتہہ مین۔ سید اقبال علی شاہ حقیقی بھائی سید مراتب علی شاہ لاہوری اپنے
ہموطن کو یکبارگی ناظم ریاست بنا دینا تھوڑے اختیار کی بات نہین۔
انٹرٹینمنٹ کمیٹی کی سپرنٹنڈنٹی نے بڑے بڑے حصول مراتب کے ذرایع بخشے
اعلیٰ برٹش حکام و افغانی سردارون سے بے تکلف ملاقاتین۔ کمانے کا انتظام
اچھے اچھے نامور امراء کی حاضری۔ اور آخر مین برٹش ایجنٹی کابل۔ یہہ وہ قابل
رشک باتین ہین جن کی تمنا امراء و روساء کو ہو۔ تو ناز بیا نہین۔
مانا کہ برٹش ایجنٹ مقرر ہونے کے وقت آپ بخوشی نہین گئے۔ آپ نے اپنی
ضعیفہ مان سے علیحدگی اور اپنی خانگی ضرورتون کے عذرات پیش کیے۔ مگر
مین اس تقرر پر کہرام تہا۔ ایسے جلیل القدر عہدہ ملنے پر بہی جس گھر مین ماتم
ہو تو شگون نیک نہین اسلیے ضرورت سے زیادہ احتیاط کی حاجت ہو
ورنہ بعض اوقات اختیار و مرتبہ اعلیٰ بخت عاشق کیطرح اُلٹا پڑتا ہو
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
