Machine transcription
۲۳۷
سردار یحیی خان کے خلف رشید ہین۔ آدمی مستعد متقظ - باخبرہین۔ انتظام پولیس
ان کی وجہ سے عمدہ حالت مین ہے عام طور پر لوگ ان کے ثنا خوان ہین
محمد رفیق خان امین المقابلہ کی خدمت پر مامور ہین۔ مدت تک ہندوستان مین
اپنے نانا سردار ولی محمد خان کے ساتھ بمقام امرت سر رہے۔ خان قلات میر
خداداد خان جواب گورنمنٹ کی زیر حفاظت ہین ان کے بہنوئی ہین۔ اہل کابل
کو ان کا مداح نہ پایا۔ ہمنٰے جہان تک دیکھا آدمی ذہین خوشمزاج قابل معلوم ہوئے
کرنیل ڈاکٹر غلام نبی خان یہ بزرگوار پنجاب کے رئیس ہین۔ عرصہ سے اعلحضرت ہزمیجسٹی
کے مشیر طبی ہونے کی ان کو عزت حاصل ہے۔ ہز مجسٹی آپ کا اعزاز فرماتے ہین
لاہور کے جلسہ مین بھی خود بدولت نے انہین پائین دیکہکر اپنے قریب بالا بلایا
جس سے حاضرین نے ان کو بہت وقعت کی نگاہ سے دیکھا۔ آدمی ملنسار معقول ہین
منشی عظیم اللہ خان ترجمان یعنی انٹر پریٹر۔ آدمی قابل اور اپنے کام مین عمدہ مہارت رکہت ہین
محمد زمان خان ۔ خازن کتب ذی فہم شخص ہین۔
سردار زادہ شاہ محمود خان و شاہ ولی خان و شاہ دلی خان و احمد شاہ خان ۔
سردار زادہ محمد ہاشم خان خلف سردار یوسف خان ۔ سردار زادی افسران باڈی گارڈ
مقربان اعلحضرت سے ہین ۔ سب کے سب گو نو عمر ہین مگر مہذب۔ اپنے خاندانی
اوصاف سے متصف ہین اور اُردو نہایت صاف و فصیح بولتے ہین۔
سردش یعنی باڈی گارڈ ۔ اسمین خوانین زادے مقرر کیے جاتے ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
