BrowseḤabīb → page 247

Page 247

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 247 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۳۸ غلام بچہ گان۔ ان کی دو تفریق ہیں۔ ایک غلام بچہ گان حضوری۔ یہہ سب خوانین زادے تعلیم و تربیت یافتہ مزاج شناس اعلیحضرت کے ہیں۔ دوسرے غلام بچہ گان ہمرکابی۔ یہ سب نوجوان جدید الاسلام ہیں جو ملک مفتوحہ سے لائے گئے۔ اعلیحضرت ہزمیجسٹی نے اپنے عہد سلطنت میں ان کا رسالہ ترتیب دیا ہے۔ یہ لوگ پابند ارکان مذہب خوش عقیدہ خوش اخلاق مسلمان ہیں۔ غرضکہ ہمراہیوں میں کیا مصاحبین کیا مقربین۔ کیا افسران۔ کیا سپاہ نہایت نیک طینت نیک کردار منکسر المزاج ایسے خوش عقیدہ ہیں جن پر مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے۔ بیشتر مقام پر فوج کو کھانا نا وقت ملا۔ سرداروں کو خلاف وقت وید پہونچایا مگر نہ وہ حرف شکوہ زبان پر لائے اور نہ اپنی ایذا و نارضامندی کا اظہار فرمایا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو ان کی حق بجانب تھا۔ مگر نہیں۔ اُنہوں نے اپنے شریفانہ اخلاق کا پورا ثبوت دیا۔ یہہ اُنہین کی نیکیوں کا نتیجہ تھا کہ منتظمین مہمانداری ہر شکایت سے محفوظ رہے۔ ورنہ مہمانون و نیز برٹش افسران کے لیے شکایتوں کے پہلو خارج از بیان تھے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 247. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/247 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/247
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record