Machine transcription
۲۳۶
یہ شورائے دولت ہیں اس لحاظ سے خاص کابل میں جرنیل غلام حیدر خان چرخی
سپہ سالار مرحوم کا عالیشان مکان ایک لاکھ روپیہ کو خرید فرما کر انہیں عنایت کیا گیا
ہے۔ علاوہ تنخواہوں کے ہمیشہ عطیہ و ہدایہ شاہی سے یہ سرفراز کیے جاتے ہیں۔
بمبئی میں بھی ایک رقم معقول مرحمت کی تھی۔
انصاف یہ ہے کہ ان دونوں سرداروں کی جو کچھ عظمت و عزت کیجاوے۔ وہ
اسکے مستحق بھی ہیں۔ نہایت سنجیدہ متین۔ ستودہ خصال صاحب اخلاق انسان ہیں
اصل میں یہ لفظ
ایشک آقاسی ہو
سردار سلیمان خان | یہ شاہ غاسی نظامی یعنی ملٹری سکریٹری سردار آصف خان کے
فرزند رشید ہیں۔ حلیم۔ خوش خلق۔ قابل شخص ہیں۔ عموماً اہل افغانستان کو انسے
خوش پایا۔ یہ بھی اعلیٰحضرت کے ہمیشہ مورد لطف و عنایت رہتے ہیں۔ ان کے
نائب محمد عزیز خان آپ کے بھائی ہیں۔ جنہیں اُن کی خاندانی خوبیاں سب پائی جاتی
سردار محمد نادر خان | بریگیڈ حضوری۔ سردار یوسف خان کے فرزند دلبند ہیں۔ آٹھ ہزار
سالانہ تنخواہ پاتے ہیں۔ ہزمیجسٹی امیر کو ان سے خاص محبت ہے۔ سپاہ ان سے بیحد رضا مند
ہو انکا برتاؤ فوج کیساتھ برادرانہ ہے۔ سپاہ میں ہر دلعزیزی کے وجوہ ان کی ذاتی
اوصاف ہیں۔
یہ لفظ پشتو زبان کا
ہو لونی بمعنی کلان
نائب کا لفظ نائب کا
یعنی اعلیٰ نائب۔
علی احمد جان | شاہ غاسی ملکی یعنی سکریٹری مال۔ سردار خوشدل خان۔ مخاطب بہ لونی نائب
کے صاحبزادہ ہیں۔ آدمی قابل انگریزی دان ہیں۔ ان کی پھوپی اعلیٰحضرت کی خاتونوں
میں بڑے پایہ کی بی بی ہیں۔ سراج الخواتین جنکا لقب ہے۔ ان کے نائب محمد عالم خان
سردار زادہ نہایت لایق و سمجھدار آدمی ہیں
سردار فتح محمد خان | امین العسس یعنی کمشنر پولیس ہیں یہ سردار محمد زکریا خان بھائی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
