BrowseḤabīb → page 230

Page 230

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 230 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۲۱ ہمارے بانی مذہب یا اُن کے مقدس جانشینون نے جو ملک گیری جہانداری۔ اُلو العزمی۔ علوشان اور پاکیزہ اخلاق کے جلوے دنیا کو دکھا کر وہ کارنامے آج آئینہ کیطرح تاریخی صفحون پر ہمارے ہاتھ مین ہیں۔ اُن کے علاوہ بڑے بڑے جلیل القدر اسلامی فرمانرواؤن کے تذکرون سے ہمارے دل و گوش بے خبر نہین۔ مگر آج ہم اپنے قومی حکمرانون کا مرتبہ ایسے دائرہ مین محدود کرنا چاہتے ہین جو کسی متبرک امام مسجد یا کسی خانقاہ کے اہل سجادہ کے لیے زیادہ موزون ہے۔ جن کی صحبت مین سواے حال و قال کے دوسرا ذکر نہین ہونے پاتا۔ یا معتقدین الدنيا جيفة وطالبها کلاب کا زمزمہ سناتے رہتے ہین۔ یہ حالتین بھی بجائے خود بشرطیکہ ریاسی نہون بحد قابل قدر ہین مگر ہمارے طبقہ اوّل کے اسلامی فرمانرواؤن اور مسلسل اُن کے جانشینون کے حالات سے کسیقدر بیگانہ ہین۔ اگر وہ تنہا گوشہ مین بیٹھکر سبحہ گردانی کرتے یا خانقاہ مین توجہ دیتے رہتے تو آج دنیا کی تاریخ مین مسلمانون کا نام چوسنہری اور جلی حرفون مین دوسری قومون کو نمایان نظر آتا ہے وہ کہان دکھائی دیتا۔ ہمارے مذہبی متادون کلام پاک کی تعلیم۔ ہمارے ہادی برحق کی تلقین۔ اُس کے مقدس جانشینون کی تقلید ہم کو صاف ہدایت کر رہی ہے کہ لا رہبانیۃ فی الاسلام۔ دیگر پابندان مذہب ترک دنیا کے بعد زہد حاصل کرتے ہین۔ لیکن مذہب اسلام کے پیرو دنیا مین رہکر لذات دنیوی پیش نظر رکھکر نیکی کے ساتھ دنیا کو برتتے ہین۔ اور زاہد ہوتے ہین۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 230. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/230 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/230
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record