Machine transcription
۲۲۰
ہماری رائے مین مسلمانون کے لیے شرکت مین کوئی محمود چیز
نہین ۔ علاوہ بدگمانیون کے وہان کے اخراجات کا بار اوسط آمدنی کا
شخص بخوشی برداشت نہین کرسکتا۔ اس کے سواکوئی کیسا ہی باوقار ہو
اوسکو اوّل ایک ادنے ممبر لاج سے اپنے آپ کو کمتر درجہ مین تسلیم کرنا ہوگا
کیونکہ لاج مین بتدریج ڈگریان، درجے عطا ہوتے ہین ۔ جب تک ایک
زمانہ نہ گذرلے وہ کوئی درجہ امتیازی حاصل نہین کرسکتا۔
لہٰذا کسی بڑے مرتبے والے کے لیے یہ کسقدر ننگ کی بات ہے کہ وہ معمولی
آدمیون کا ماتحت بنکر رہے۔ اور پہر اس انجمن مین جہان دینی یا دنیوی یا
ملکی نفع کی آیندہ امید نہین ۔
ہمارے رہبر کامل سید المرسلین فخرِ عالم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
نے اسلامی اخوّت وہ قایم فرمادی ہے کہ مسلمان جسقدر چاہین اور جہان
چاہین علانیہ بلا خوف مذہبی لاج عمدہ سے عمدہ قایم کرسکتے ہین اور قایم
کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ہماری ہر عبادت گاہ مسجد و خانقاہ بنے بنای
لاج ہین جسمین تھوڑے سے اتّفاق و اصلاح کی حاجت ہے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
