BrowseḤabīb → page 22

Page 22

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 22 of Ḥabīb

Machine transcription

کی ریت سے سونا بھی نکلتا ہے ۔ کہیں کہیں چاندی کی کانوں کا پتہ چلتا ہے ۔ لوہا خام بکثرت تانبے کا بھی یہی حال ہے۔ شمالی کوہستانی علاقہ سے سیسہ و گندھک برآمد ہوتا ہے جنوب کی سرزمین سے شورہ نکلتا ہے۔ بدخشان تو لعل و نیلم کیلئے مشہور ہے ۔ ایک ٹکڑے سنگ مرمر کی میز جیسی وسیع کابل میں ہے شاہزادہ نصر اللہ خان نے سیاحت یورپ میں کہیں نہیں دیکھی ۔ یہ ضرور ہے کہ افغانستان میں معدنیات سے اب تک کوئی بڑا فائدہ نہیں اُٹھایا گیا لیکن امیر موجودہ ادھر ہی متوجہ ہیں ۔ وحوش بہائم حشرات الارض گھوڑے کابل کے مشہور ہیں جنگی تجارت ہندوستان سے قندہار کے مغرب میں پائی جاتی ہے ۔ ٹٹو و ٹانگیں بھی عمدہ ہوتے ہیں ۔ اونٹ بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔ اونٹ و ٹٹو بار برداری کے جانور ہیں یہی دو جانور تجارت افغانستان کو پنجاب ۔ سندہ ۔ بلوچستان ۔ ایران و بخارا ترکستان میں انجام دیتے ہیں ۔ دنبے نہایت کثرت سے ہیں ۔ گائے ۔ سیاہ بکریاں بھی پائی جاتی ہیں ۔ امیر مرحوم نے یورپ کی بھیڑیں نسل بڑھانے کے لئے منگوائیں تھیں ۔ کتے کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ جو بھیڑوں کی رکھوالی کرتے اور شکار کے کام میں آتے ہیں مغربی حصہ میں گورخر اور کہیں کہیں ہرن ونیل گائے ۔ شکاری جانوروں میں چیتا ۔ بھیڑیا ۔ چرخ پائے جاتے ہیں ۔ مچھلیاں کم ۔ سانپ مختلف قسم کے بعض زہریلے ۔ بچھو ۔ سیاہ رنگ کے بہت بڑے اور سانپوں کے مثل زہریلے ہوتے ہیں ۔ تجارت تجارتی موقع کے لحاظ سے جو بات عرب کو حاصل ہے وہ افغانستان کو نہیں لیکن عرب کے مقابلہ میں جو منافع افغانستان کو ہیں ۔ اور کا شمار زیادہ ہے ۔ افغانستان میں نہ کوئی دریا جہاز رانی کے قابل ہے نہ ہموار و صاف سڑکیں ۔ نہ کوئی بندرگاہ سرحد پر ہے ۔ صفر تجارتی اشیا راونٹوں وٹٹوں پر دور دور از ملکوں میں جاتی ہیں ۔ خیبر اور بولان کی سڑکوں پر کابل تک چھکڑے چل سکتے ہیں ۔ اور قندہار تک بھی چھکڑوں سے تجارت ہوتی ہے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 22. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/22 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/22
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record