Machine transcription
کی ریت سے سونا بھی نکلتا ہے ۔ کہیں کہیں چاندی کی کانوں کا پتہ چلتا ہے ۔ لوہا خام
بکثرت تانبے کا بھی یہی حال ہے۔ شمالی کوہستانی علاقہ سے سیسہ و گندھک برآمد ہوتا ہے
جنوب کی سرزمین سے شورہ نکلتا ہے۔ بدخشان تو لعل و نیلم کیلئے مشہور ہے ۔ ایک ٹکڑے
سنگ مرمر کی میز جیسی وسیع کابل میں ہے شاہزادہ نصر اللہ خان نے سیاحت یورپ میں
کہیں نہیں دیکھی ۔ یہ ضرور ہے کہ افغانستان میں معدنیات سے اب تک کوئی بڑا فائدہ
نہیں اُٹھایا گیا لیکن امیر موجودہ ادھر ہی متوجہ ہیں ۔
وحوش بہائم حشرات الارض گھوڑے کابل کے مشہور ہیں جنگی تجارت ہندوستان سے قندہار
کے مغرب میں پائی جاتی ہے ۔ ٹٹو و ٹانگیں بھی عمدہ ہوتے ہیں ۔ اونٹ بھی کثرت سے
پائے جاتے ہیں ۔ اونٹ و ٹٹو بار برداری کے جانور ہیں یہی دو جانور تجارت افغانستان
کو پنجاب ۔ سندہ ۔ بلوچستان ۔ ایران و بخارا ترکستان میں انجام دیتے ہیں ۔ دنبے نہایت
کثرت سے ہیں ۔ گائے ۔ سیاہ بکریاں بھی پائی جاتی ہیں ۔ امیر مرحوم نے یورپ کی بھیڑیں
نسل بڑھانے کے لئے منگوائیں تھیں ۔ کتے کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ جو بھیڑوں کی رکھوالی
کرتے اور شکار کے کام میں آتے ہیں مغربی حصہ میں گورخر اور کہیں کہیں ہرن ونیل گائے ۔ شکاری
جانوروں میں چیتا ۔ بھیڑیا ۔ چرخ پائے جاتے ہیں ۔ مچھلیاں کم ۔ سانپ مختلف قسم
کے بعض زہریلے ۔ بچھو ۔ سیاہ رنگ کے بہت بڑے اور سانپوں کے مثل زہریلے
ہوتے ہیں ۔
تجارت تجارتی موقع کے لحاظ سے جو بات عرب کو حاصل ہے وہ افغانستان کو نہیں لیکن
عرب کے مقابلہ میں جو منافع افغانستان کو ہیں ۔ اور کا شمار زیادہ ہے ۔ افغانستان میں نہ کوئی
دریا جہاز رانی کے قابل ہے نہ ہموار و صاف سڑکیں ۔ نہ کوئی بندرگاہ سرحد پر ہے ۔ صفر
تجارتی اشیا راونٹوں وٹٹوں پر دور دور از ملکوں میں جاتی ہیں ۔ خیبر اور بولان کی سڑکوں پر
کابل تک چھکڑے چل سکتے ہیں ۔ اور قندہار تک بھی چھکڑوں سے تجارت ہوتی ہے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
