Machine transcription
۱۴
خشکی و دریا کے راستوں سے بہا کے لائے جاتے ہیں۔ کسی زمانہ میں ہندوستانی
تجارتی اشیاء افغانستان کی راہ سے ایشیائے کوچک روم و یونان تک جایا کرتی
تھیں اب بھی بڑے بڑے قافلے ادھر ادھر جایا کرتے ہیں۔ پہلے ممالک غیر کی تجارت
بالکل دوسری قوموں کے ہاتھ میں تھی۔ مگر اب افغانی تاجروں کی تعداد بڑھتی جاتی
ہے۔ ملکی دقتوں کی وجہ سے تجارتی ذرایع محدود ہیں۔ جو اشیاء معدنی دوسرے
ملکوں کی دولت لا سکیں۔ ان کی تحقیقات و برآمد کے وسائل ابھی پیدا نہیں کئے
گئے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
