Machine transcription
۱۲
نباتات مختلف مقامات پر گلاب - زیتون - کالا دانہ - انستین - ہینگ - بعض بلندیوں
پر ریوند چینی - کئی قسم کے بادام - اخروٹ ہوتے ہیں ۔ اور بھی بہت سی قسم کی جڑی
بوٹیاں ہیں میووں کے حق میں تو افغانستان خاص شہرت رکھتا ہے۔ انگور - انار - سیب
ہی۔ سردہ - ناشپاتی یہاں کے مشہور میوے ہیں۔ خوبانی - انجیر - آڑو بھی عمدہ قسم
کا ہوتا ہے۔
غلہ میں گندم - جو - نخود - مٹر - باجرہ - جوار - مکا - دہان ۔ خاص پیداوار ہے
نخود مٹر کابل کا مشہور ہے ۔ روئی کی کاشت بھی ضرورت کے قابل ہوتی ہے۔ قندہار
کے علاقہ میں تمباکو بکثرت ہوتا ہے ۔ ارنڈ کی کاشت کاسٹرائیل کے لئے کی جاتی ہے
اور اسکو سرسوں کے تیل کے ساتھ روشنی کے کام میں لاتے ہیں ۔ فصلیں دو ہوتی
ہیں ۔ ربیع و خریف ان کا وہی وقت ہے جو ہندوستان میں ہے۔
خریف میں دہان - مکا - جوار - باجرہ - تمباکو ہوتے ہیں جنکو خزان سے پہلے کاٹ لیتے ہیں
ربیع شروع سرما میں کاشت کی جاتی ہے۔ گرمی کے آغاز میں کٹ جاتی ہے۔
پانی بکثرت ہے وادی کابل و مشرقی افغانستان میں کئی نہریں عام طور پر دیکھی جاتی ہیں
مغربی حصہ میں زمین دوز نہروں سے کام لیا جاتا ہے بعض نہریں بیس بیس میل تک ملتی ہیں
جھیل غزنی کے جنوب میں ایک جھیل ہے جسکا دور چالیس میل کا ہے پانی نمکین بلکہ تلخ ہو
دریا دریائے کابل افغانستان کا سب سے بڑا دریا ہے اٹک کے قریب دریائے سندھ میں
آکر شامل ہو گیا ہے ۔ دوسرا دریا ہلمند ہے یہ کوہ بابا سے نکلکر جھیل سیستان میں جا کر
گرتا ہے اسکا طول قریب تقریباً چھ سو میل ہے ایک اور دریا ہری رود ہے کوہ بابا سے نکلا
ہے اور مغرب کی طرف صحرائے ایران میں غائب ہو گیا ہے اسکے سوا اور جتنی ندی نالے
ہیں۔ اون سبکو انہیں دریاؤں کی شاخ سمجھنا چاہئیے۔
معدنیات افغانستان معدنیات کی کان ہے ۔ لاجورد - مرمر بکثرت پایا جاتا ہے ۔ بعض دریاؤوں
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
