Machine transcription
افغانون مین فطرتا متضاد صفات پائی جاتین ہین۔ ہمدردی وبے پردائی فیاضی
ولُوٹ و مار کبھی اجنبی کے بدن سے کپڑے اُتار لینے مین دریغ نہین کرتے۔ اور کبھی محتاج
مسافر کو اپنے گھر سے دینے مین مسافر نوازی کا ثبوت دیتے ہین۔
مہمان نوازی وکشادہ دلی اونکے خاص صفات ہین۔ جب تک کوئی اونکے
گھرمین ہے اوسکی حفاظت مثل عزیزان کے فرض جانتے ہین۔ افغان ابتداے سن سے
جنگ وجدل سے آشنا ہوجاتے ہین جسد مین بیباک۔ موت سے نڈر۔ قانون
وقاعدہ کی پابندی سے متنفر۔ یہ تمام صفتین اونکی عرب بدوؤن سے مشابہ ہین خلیق
بھی ہوتے ہین۔ خاصکر اونکو جب کوئی کام نکالنا ہو بعض اوقات اون سے وحشیانہ
حرکتین بھی سرزد ہوتی ہین۔ دروغ۔ خود پسندی۔ نخوت۔ کینہ دری۔ تند مزاجی۔ حرص
کے بھی قبیح صفات ان مین پاے جاتے ہین۔ بدظنی و سازش کا بھی اؤنمین عیب ہے
سزاے سخت کا رواج ملک مین چوبرا دیکھا تی ہے۔ اسی وجہ سے ہے۔ جس سے
اونکے عیوب دبے ہوے ہین۔ ایشیای قومون مین افغانی واقعی بہادر و جری و مضبوط ہین۔
آب و ہوا ملک مین مختلف قسم کی آب و ہوا پائی جاتی ہے۔ گرمی وسردی اعتدال سے
زیادہ ہوتی ہے۔ شہنشاہ بابر نے اپنی تزک مین لکھا ہے کہ کابل کے اطراف مین کوئی ایسا
مقام ہے کہ جہان برف کبھی نہین پڑتی۔ اور کوئی ایسی جگہ ہے جہان برف کبھی نہین
پگھلتی۔ کابل مین برف تین ماہ جمی رہتی ہے۔ اس زمانہ مین گھرون سے نکلنا دشوار ہو جاتا
ہے۔ یہان کی آب و ہوا خوشگوار سردی مین بارش کم گرمی مین شاذ ہوتی ہے۔ غزنی مین
کابل سے زیادہ برف گرتی ہے۔ ایکمرتبہ طوفان برف باری نے تمام آبادی کو برباد کر دیا تھا
موسم گرما بھی اس ملک مین سخت تکلیف دہ ہے خاصکر جنوبی حصہ مین جوسندھ کے مغرب
واقع ہے یہان آندہیون وطوفان سے حرارت ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ قندہار
کے علاقہ مین برف کم گرتی ہے۔ ہرات کی آب و ہوا نہایت معتدل وفرح بخش ہے
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
