Machine transcription
۲۰۰
پوپ کلیمنٹ دوازدہم نے ۱۷۳۸ء مین فرقہ کے خلاف حکم جاری کیا
اس کے بعد اگلے سال ایک زیادہ سخت اشتہار کا اعلان دیا جسکا مضمون تہا
کہ جو شخص فریمین مذہب پر عمل کرنیکا مجرم پایا جاویگا۔ اُس کی سزا بلا امید رحم
ضبطی جائداد۔ اور موت ہوگی۔
فیلپ پنجم والی اسپین نے جہازی غلامی تاحیات مشتہر کی۔ یا تعزیری سزای
موت مع دیگر عذاب کے فریمین لوگون کی سزا ٹہری جسین سے بہت لوگون کو
گرفتاری کے بعد یہ حکم سنایا۔ پیٹر تار دیتیا گرینڈ انکوئیز یٹر آف اسپین
اوّل اقرار کر کے اور بریت حاصل کر کے فرقہ مین۔ اُسکا حال کہو لدینے کے صریح
مقصد کیغرض سے شامل ہو گیا۔ وہ ۱۷۵۱ء مین شریک ہوا اور اس فرقہ کی شاخ
و پتے پتے سے واقف ہو گیا۔
اس کی وجہ سے ستانوے لاجون کے ممبر گرفتار شکنجہ عذاب مین مبتلا ہوئُ
فرڈمینڈ ششم نے فریمین مذہب کو بڑی بغاوت قرار دی جو سزائے موت کی
مستوجب ہے جسوقت فرانسیسی اسپین کے مالک ہوئے فریمین مذہب کو پہر
فروغ ہوا۔ فرڈمینڈ ہشتم کی واپسی پر جسنے محکمہ تفتیش کو قایم کیا فنا کرنے والی
کارروائی پہر شروع ہوئی۔
۱۸۱۴ء مین پچیس آدمی جنپر فریمین کا شبہ تہا پابزنجیر جلیخا نہ پہونچائے گئے لیکن
بعد کی گرفتار یان ایسی کثیرالتعداد تہین جنکا کوئی صحیح حساب نہین۔
اسپین کی تفتیش اور ہولی الائینس کے شریف مقتولون مین سے ایک شخص ستی
را نیکو تہا جو اسپین کا ہیمپلٹن کہلاتا تہا۔ جو ۱۸۲۲ء مین سختی سے پہانسی دیکر مارا گیا
جلاد پہانسی دینے سے پیشتر ناملام الفاظ مین بآواز بلند بولا۔ تم میرے قبضہ مین
آگئے ہو جو کچہہ تمنے کیا ہے سب کا خمیازہ اُٹھانا پڑیگا۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
