BrowseḤabīb → page 210

Page 210

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 210 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۰۱ ۱۷۴۸ء مین ایک قانون مشتہر کیا گیا جس مین تمام میسنون کو اپنا حال ظاہر کر دینے اور تمام کاغذات و اسناد حوالہ کر دینے کے لیے حکم تھا ورنہ دغا کی سزا دیجائیگی اُسی سال وزیر جنگ نے ایک اشتہار کے ذریعہ سے اس فرقہ کے ہر ایک ممبر کو قانونی حقوق سے محروم کر دیا۔ ۱۸۳۹ء مین غرناطہ کی لاج کے ساٹھ ممبر قتل کیے گئے ۱۸۴۲ء مین اُسی شہر کی عدالتون نے مارکوئس لاور یانا و کپتان الور یز کو ایک لاج قایم کرنیکے جرم مین قتل کیا۔ ۱۸۵۲ء مین بیسن لوگون کا قتل بند ہوا۔ جہازی غلامی پر بھیجے جانے لگے ۱۸۵۶ء کے قریب زمانہ تک میسن لاج کے ممبر گرفتار ہو کر قید کیے جاتے تھے۔ ۱۷۳۹ء مین کئی شریعت پرتگالیون نے اسپین مین ایک لاج انگلستان کی گرینڈ لاج کی ماتحتی مین قایم کی جسکا ماسٹر گار ڈن تھا۔ پادریون نے فوراً اُس کی پامالی کا ارادہ کیا۔ جان کو سٹس باشندہ سوئیٹزر لینڈ تفتیش کے نہایت مشہور مقتولون مین سے تھا یہ شخص ۱۷۴۲ء مین گرفتار کیا گیا۔ اور ایک زمین دوز قید خانہ مین ڈالا گیا جہان اُسکو تین مہینے مین نو دفعہ عذاب فریمسن مذہب کے بھید نہ ظاہر کرنے پر کیا گیا بالآخر پانچ سال تک جہازی غلامی کا کام انجام دینے کا حکم کیا گیا۔ مگر جب گورنمنٹ برطانیہ نے اُس کی نسبت اپنی رعایا ہونے کا دعویٰ کیا تو وہ رہا کر دیا گیا۔ تینتیس سال تک پرتگال مین فریمسن کی بابت کوئی بات سننے مین نہ آئی۔ ۱۷۷ء مین دو ممبر اس فرقہ کے گرفتار ہو کر چودہ مہینہ سے زیادہ جیلخانہ مین رہے ۱۷۹۲ء مین ملکہ میر یا اول نے تمام فریمسینون کو تفتیش کے حوالہ کر دینے کا حکم دے دیا۔ بہت تھوڑے خاندان نیو یارک بھاگ کر بچے۔ اپنے امریکن بھائیون مین اون کو صرف پناہ ہی نہین ملی بلکہ ایک نیا وطن مل گیا۔ سلطنت فرانس مین پرانی طرز حکومت کی بحالی پر پہلے تعصبات و عذاب پھر ۲۶

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 210. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/210 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/210
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record