Machine transcription
۱۹۱
جس زمانہ مین نپولین کی خوش اقبالی کا آفتاب یورپ کے مملکتی آسمانون
پر اکیلا چمک رہا تھا تو ایک من لاج بنائی گئی تھی جس کا منشار بوربن خاندان
کی بحالی تھی جسکی کارروائی سرکاری کا غذات کی ذریعہ سے جو فرانس کی فوج
مین پھیل گئے تھے اور جسکے نتیجہ سے ۱۸ء کی باغیانہ تحریک ہوئی ثابت
ہوسکتی ہے۔
نپولین کے زمانہ مین کی نپولین اول کے عہد مین بہت سی لاجین اٹلی مین پائی
گئین۔ فرقہ کے بڑے دوست اس بات سے انکار نہین کر سکتے کہ اوس
زمانہ مین فریمیسنری کی حالت قابل رحم تھی۔ کیونکہ جس انجمن نے تمام دنیا کی
حکومتون پر اپنی خود مختاری و فضیلت کی ہمیشہ شیخی ماری ہو وہ عبارت ذیل
کے ساتہ ایک ایڈریس نپولین کے حضور مین پیش کرے اُس سے کس درجہ
اُس کی ذاتی ذلت و حماقت ظاہر ہوتی ہے۔
او نپولین! تیرا فلسفہ ہماری قدرتی اور ربانی مذہب کی تائید کا ذمہ دار
ہے۔ ہم تیری عزت جیسا کہ تو اُسکے لایق ہے کرتے ہین اور تو ہم کو سوائے
وفادار رعایا کے جو تیری عظیم الشان ذات کی ہمیشہ جان نثار ہے کچھہ
نہ پائے گا۔
میمفس کی رسم یہ مسرایم کی نقل ہے۔ پیرس مین ۱۸۳۹ء مین قایم ہوئی تھی
بعد مین برسلز- مارسلز تک پہونچ گئی اسکے اکیا نوے مدارج تین حصون اور
سات جماعتون مین منقسم تھے۔ ایک بڑی جلد جو مقام پیرس مین مقدس
ذی حوصلہ خطاب سے چھاپی گئی تھی اس مین تمام حصون اور ان کے
منشار کا بیان ہے۔ پہلا حصہ اخلاق سکھلاتا ہے اور اشارات کی تشریح
کرتا ہے۔ دوسرے مین علم طبیعات کے تاریخی فلسفہ کی تعلیم اور زمانہ قدیم
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
